Book Name:Achy amaal ki barkaten
ضروری ہے ،اس کا اندازہ اسی وقت ہو سکے گا جب ہم مَدَنی انعامات کے رسالے کا غور سے مُطالعہ کریں گے۔ان مَدَنی انعامات میں فرائض و واجبات اور سُنَن و مُستحباّت پر عمل کی ترغیب کے ساتھ ساتھ کہیں اخلاقیات کے نکات ہیں تو کہیں گُناہوں سے بچنے اور آسانی سے نیکیاں کرنے کے طریقے اپنی برکتیں لُٹا رہے ہیں۔لہٰذا اگرہم بھی گناہوں کی بیماریوں سے چھٹکاراپاکرنیکیوں کے شیدائی بننا چاہتے ہیں تو آج ہی سے مَدَنی انعامات پرعمل شروع کردینا چاہئے،اِنْ شَآءَاللہ اس کی ڈھیروں برکتیں اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔
اے کاش! ہم بھی فیضانِ مَدَنی انعامات سے حصّہ پانے کے لیے ہر ماہ مَدَنی انعامات کا رِسالہ حاصل کیا کریں۔ایک وقت مقرر کرکے روزانہ غور وفکر کرنےکی سعادت حاصل کریں ،ہرماہ پابندی کے ساتھ اپنے ذمہ دارکو مَدَنی انعامات کا رِسالہ جمع بھی کروائیں۔
مَدَنی اِنعامات كے عامِل پہ ہر دم ہر گھڑی
یاالٰہی! خُوب برسا رَحْمتوں كی تُو جَھڑی
صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
عاملینِ مَدَنی انعامات کے لئےدُعائے عطار
اےعاشقانِ رسول!امیراہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مَدَنی انعامات کا سلسلہ کیوں شروع فرمایا؟اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:’’مَدَنی کام میں ترقی،اَخلاقی تربیت و تقویٰ ملے،اس غَرَض سے میں نے ”مَدَنی انعامات“ کاسلسلہ شروع کیا۔(جنّت کے طلبگاروں کے لئے مدنی گلدستہ، ص۲۵) جب مجھے معلوم ہوتا ہے کہ فُلاں اسلامی بھائی یا اسلامی بہن کا ”مَدَنی انعامات“