Book Name:Achy amaal ki barkaten
پر عمل ہے ،تو دل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ ہوجاتا ہے یا سُنتا ہوں کہ فُلاں نے زبان اور آنکھوں کا یاان میں سے کسی ایک کا”قفلِ مدینہ“ لگایا ہے تو عجیب کیف و سُرُور حاصل ہوتا ہے۔“”مَدَنی انعامات“کے مُطابق عمل کرنے والوں کو امیرِ اہلسُنَّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی دعا ؤں سے کس طرح نوازتے ہیں،آئیے!ہم بھی سُنتے ہیں:اللہ پاک آپ کو مدینۂ منورہ کے سدا بہار پھولوں کی طرح مسکراتا رکھے،کبھی بھی آپ کی خوشیاں ختم نہ ہوں، زندگی و موت، حالتِ نزع اورقیامت کے ہولناک لمحات میں ہر جگہ خوشیاں نصیب ہوں،اللہ پاک آپ کی اور تمام قبیلے کی مغفرت کرے،جنتُ الفِرْدَوس میں آپ کو اپنے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کاپڑوس عطا فرمائے۔ (جنّت کے طلبگاروں کے لئے مدنی گلدستہ،ص۳۳)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
مجْلسِ تاجران
اے عاشقانِ رسول!اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں خدمتِ دین کے کم و بیش 108شُعبہ جات میں سُنّتوں کی دُھومیں مچارہی ہے،انہی میں سے ایک”مجلسِ تاجران“بھی ہے۔یاد رہے!تِجارت ایک ایسا شُعْبہ ہے جو ہر ملک میں رِیڑھ کی ہڈی کی حَیثیَّت رکھتا ہے، بلکہ کئی ملکوں کی معیشت کا دارومَدار ہی تِجارت پر ہے، مگر بدقسمتی سے عِلْمِ دِین سے دُوری کی وجہ سے آج مسلمانوں کی ایک تعدادتجارت کے اسلامی اُصولوں پرعمل کرنے سے بہت دُور ہے۔چُنانچہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ایک مجلس’’مجلسِ تاجران‘‘ کا قِیام عمل میں آیا،جس کا کام شُعبہ تِجارت سے وابستہ لوگوں کو