Book Name:Achy amaal ki barkaten
کرنے لگے۔ یاد رکھئے! جس طرح بُرا عمل بندے پر بُرائی کے دروازے کھول دیتا ہے، اسی طرح اچھا عمل اچھائی کی کئی صورتیں بنادیتا ہے اور آخرِ کار اچھے عمل کی جزاضرور ملتی ہے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
روزانہ اچھے اعمال کرنے کا نسخہ!
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! زندگی کا کچھ بھروسانہیں ،ان سانسوں کو غنیمت جانتے ہوئے نیکیوں کے ذریعے اپنی آخرت بہتربنانے میں لگ جانا چاہئے ،سانسوں کی یہ مالا نہ جانے کب اچانک ٹُوٹ کر بکھر جائے،خدانخواستہ ہمیں گُناہوں سے توبہ کا وَقْت بھی نہ مل سکے اورہماری آخرت برباد ہوجائے۔ لہٰذا ہمیں بھی اپنی آخرت بہتر بنانے کیلئے روزانہ کچھ نہ کچھ اچھے اعمال کرنے کاہدف (Target) بنا لینا چاہیے تاکہ نیک اعمال کی عادت بن سکے۔اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ مَدَنی انعامات پرعمل اور روزانہ غور و فکر کرتے ہوئے مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کیجئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مَدَنی انعامات روزانہ نیکیاں کمانے کا وہ عظیم مَدَنی نسخہ ہے جس کے ذریعے صبح سے لےکر رات سونے تک اچھے اعمال کرنے کے کثیرمواقع ملتے ہیں،مثلاًنمازِ تَہَجُّد،نمازِ فجر سے پہلےمسلمانوں کو نماز کیلئے جگانا یعنی صدائے مدینہ لگانا،بعدِ فجر تفسیرِ قرآن کے حلقے میں 3 آیات مع ترجمہ وتفسیر تلاوت کرنا یا سُننا،اِشراق وچاشت کے نوافل پڑھنا،پانچوں نمازیں جماعت کےساتھ مسجد کی پہلی صف میں اداکرنا،نمازِ پنجگانہ کے بعد نیز سوتے وقت کم از کم ایک ایک بارآیَۃُ الْکُرْسی ،سُورۂ اِخْلاص اورتسبیحِ فاطمہ پڑھنا،رات میں سُورۂ مُلک پڑھنا یا سُننا،مَدَنی درس(درسِ فیضانِ سُنّت وغیرہ) دینے یا سننے کی