Achy amaal ki barkaten

Book Name:Achy amaal ki barkaten

دینے والا(یعنی اللہ پاک)کبھی فنا نہیں ہوگا، لہٰذا جو چاہو بن جاؤ،تم جیسا کروگے ویسا بھروگے۔‘‘ (مصنف عبدالرزاق،کتاب الجامع،باب الاغتیاب والشتم،۱۰ / ۱۸۹،حدیث: ۲۰۴۳۰)

حضرت علّامہ عبدُالرؤف مَناوی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں :یعنی جیسا تم کام کرو گے، ویسا تمہیں اس کا بدلہ ملے گا،جو تم کسی کے ساتھ کرو گے وہی تمہارے ساتھ ہوگا۔ (التیسیر ،۲/۲۲۲ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                              صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

دوسروں کے ساتھ اچھابرتاؤ کیجئے

اےعاشقانِ رسول!ہمیں چاہئے کہ٭ کسی کو تکلیف نہ دیں ،٭ کسی کی چیز نہ چُرائیں ٭کسی کی چیز پربِلااِجازتِ شرعی قبضہ نہ کریں،٭ کسی کو دھوکہ نہ دیں ،٭کسی پر جھوٹا اِلزام نہ لگائیں ،٭ کسی کا قرض نہ دبائیں، ٭ کسی کی گھریلو زندگی خراب نہ کریں،٭کسی کے بارے میں بدگمانیاں نہ پھیلائیں،٭ کسی کا دل نہ دکھائیں،٭کسی کی پیٹھ پیچھے بُرائیاں نہ کریں،٭کسی کا مذاق اُڑا کر اس کی عزّت کا جنازہ نہ نکالیں ،٭ سازشیں کرکے کسی کی ترقی  میں روڑے نہ اَٹکائیں٭ اور کسی کی بُرائیاں لوگوں میں پھیلا کر اسے بدنام نہ کریں، کیونکہ آج ہم کسی کے ساتھ جیسا سُلوک کریں گے کل کو وہی ہمارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ۔اس کے بجائے اگر ہم ہر ایک کی عزّت کا تَحَفُّظ کریں گے ، ہر امانت کا تَحَفُّظ کریں گے اور وقت پر واپس لوٹائیں گے، ہر ایک سے سچ بولیں گے ،ہر ایک کا احترام کریں گے، ہر ایک کے بارے میں اچھا گُمان رکھیں گے، ہر ایک کی خیرخواہی کریں گے تو کچھ بعید نہیں کہ ہم سے بھی ہر ایک یہی برتاؤ