Book Name:Achy amaal ki barkaten
جوابِ سلام کا دُرُست تَلَفُّظ یاد فرمالیجئے۔ پہلے میں کہتا ہوں آپ سُن کر دوہرائیے: اَلسَّلامُ عَلَیْکُمْ،اب پہلے میں جواب سُناتا ہوں پھرآپ اِس کو دوہرائیے: وَعَلَیکُمُ السَّلام
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
٭نیا چاند دیکھتے وَقْت کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابق”نیا چاند دیکھتےوَقْت کی دعا“یاد کروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے:
اَللّٰهُمَّ اَهْلِلْهُ عَلَيْنَا بِاليُمْنِ وَالاِيمَانِ وَالسَّلَامَةِ وَالاِسْلَامِ،رَبِّي وَرَبُّكَ اللَّهُ
(ترمذی،کتاب الدعوات،باب مایقول عند رؤیۃ الہلال،۵/۲۸۱،حدیث:۳۴۶۲)
تَرْجَمَہ:یا الٰہی!اس چاند کو ہم پر بَرَکت کے ساتھ اور ایمان و سلامتی اور اسلام(اے پہلی رات کے چاند)میرا اور تیرا ربّاللہکریم ہے۔ (خزینۂ رحمت،ص۶۶)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
٭اجتماعی غوروفکر کا طریقہ(72مَدَنی انعامات (
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ: (آخرت کے معاملے میں) گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)
آئیے!مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔
(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی مَدَنی انعامات کے رِسالے سے غوروفکر(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔
(2)جن مَدَنی انعامات پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔