Achy amaal ki barkaten

Book Name:Achy amaal ki barkaten

سلام کرنے کی سُنّتيں اور آداب

آئیے!امیرِاَہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے” 101 مَدَنی پھولسے سلام کرنے کی  چند سنتیں اور آداب سنتے ہیں:٭مسلمان سے ملاقات کرتے وقْت اُسے سَلام کرنا سُنَّت ہے۔٭دن میں کتنی ہی بار ملاقات ہو، ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں بار بار آنا جانا ہو وہاں موجود مسلمانوں کو سلام کرنا ثواب کا کام ہے۔ ٭سلام میں پہل کرنا سُنَّت ہے۔ ٭سلام میں پہل کرنے والا اللہ پاک کامُقرَّبہے۔

( اعلان :)

سلام کرنےکی بقیہ سنتیں و آداب تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان سنتوں اور آداب کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاِجْتِماع میں

 پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا:جو شَخْص  ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی