Achy amaal ki barkaten

Book Name:Achy amaal ki barkaten

تجارت کے بارے میں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرانا، ان میں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے نیکی کی دعوت کی دُھومیں مَچانے کے پیغام کو عام کرنا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ کرتے ہوئے،مدَنی مقصد حاصل کرنےاور بازاروں میں مَدَنی ماحول بنانے کیلئے مسجدیا کسی بھی مُناسِب مَقام پردرس وغیرہ دینے کااِہْتمام کرناہے،جسے چوک دَرْس کہا جاتا ہے۔مَدَنی چینل پر باقاعدہ ایک معلوماتی پروگرام’’اَحْکامِ تِجارت‘‘ کے نام سے نشر کیا جاتا ہے،بڑی بڑی مارکیٹس،شاپنگ مالز وغیرہ میں مدرسۃ المدینہ بالغان کا اِہتمام کیا جاتاہے۔اَہلِ مَحَبَّت مِل/فیکٹری مالکان(Factory Owner) کوقافلوں میں سفرکا ذہن دینے کے ساتھ ساتھ ان کے تحت کام کرنے والے ملازمین کوبھی ہرماہ مدنی قافلے میں سفرکی ترغیب دِلائی جاتی ہے۔فیکٹری/کارخانے میں مسجد/جائے نمازکااِہتمام کیا جاتاہے تاکہ یہ عاشقانِ رسول بھی نمازوں کی پابندی کرسکیں۔فیکٹری /کارخانےکی مسجد/جائے نمازمیں ماہِ رمضان میں نمازِ تراویح کابھی اِہتمام کیا جاتاہے۔تاجران کوماہنامہ فیضانِ مدینہکامطالعہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی سالانہ بکنگ کی ترغیب دِلائی جاتی ہے۔ تاجران کو شرعی رہنمائی کے لیے دارُالافتاء اہلسنّت سے شرعی رہنمائی لیتے رہنے کا ذہن دیا جاتا ہے۔ تاجران کو مارکیٹوں،شاپنگ مالزوغیرہ میں ہی جُزوقتی فیضانِ نمازِ کورس کرنے کی بھی ترغیب دِلائی جاتی ہے کہ اپنے کام کاج اور وقت کی سہولت کے مطابقفیضانِ نمازکورس کرکے اپنی نماز دُرست کرنے کی سعادت حاصل کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد