Faizan-e-Ashabe Suffah

Book Name:Faizan-e-Ashabe Suffah

جہاں اور دوائیں استعمال اور وظائف کئے جاتے ہیں وہیں ایک دوا مُطالَعَہ بھی ہے۔ (مطالعہ کیا ، کیوں اور کیسے؟ ، ص۳۶)٭کوشش کیجئے کہ کتاب ہر وَقْتساتھ رہے کہ جہاں موقع ملے کچھ نہ کچھ مُطالَعَہ کر لیا جائےاور کتاب کی صحبت بھی ملے۔ (مطالعہ کیا ، کیوں اور کیسے؟ ، ص۳۶)٭مُطالَعَہ کرنے کے بعد تمام مطالعے کو اِبتداسے اِنتہا  تک سرسری نظر سے دیکھا جائے اور اس کا ایک خلاصہ اپنے ذہن میں نقش کرلیا جائے۔ (مطالعہ کیا ، کیوں اور کیسے؟ ، ص۱۱۲)٭اپنا اِحْتِساب کرنا بھی فائدہ مند ہے کہ مجھے اس مطالعے سے کیا حاصل ہوا اور کون سا مواد ذہن نشین ہوا اور کون سا نہیں ۔ (مطالعہ کیا ، کیوں اور کیسے؟ ، ص۱۱۲)٭کسی بات کو یاد کرنے کے لیے آنکھیں  بندکرکے یادداشت پر زوردینا مفید ہے۔ (مطالعہ کیا ، کیوں اور کیسے؟ ، ص ۱۱۷)٭جومُطالَعَہ کریں اُسے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ دوسر ی اسلامی بہنوں سے بیان کریں اس طرح بھی معلومات کا ذخیرہ کافی مُدّت تک دماغ میں محفوظ رہے گا۔ (مطالعہ کیا ، کیوں اور کیسے؟ ، ص۱۱۲)٭جو کچھ پڑھیں اس کی دہرائی (Repeat)کریں۔ (مطالعہ کیا ، کیوں اور کیسے؟ ، ص۱۱۲) ٭امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ مدَنی مذاکروں میں عِلْمِ دِین کے نکات ارشاد فرماتے  ہیں ، ان مَدَنی مذاکروں کی بَرَکت سے اپنے عِلْم پر عمل کرنے ، اسے دوسروں تک پہنچانےاور مزید مُطالَعَہ کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ (مطالعہ کیا ، کیوں اور کیسے؟ ، ص۱۱۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد