Book Name:Faizan-e-Ashabe Suffah
آمِینْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمَیْن صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
پیاری پیاری اسلامی بہنو! آئیے!مُطالَعَہ کرنے کے چندآداب سننے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔ پہلے 2 فرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : (1)ارشاد فرمایا : بے شک عِلْم سیکھنے سے آتا ہے۔ (کنزالعمال ، ۱۰ / ۱۰۴ ، حدیث : ۲۹۲۵۲)۔ (2)ارشاد فرمایا : دنیا لعنتی ہے ، اللہ پاک کے ذِکْر ، اس کے دوست ، دینی عِلْم پڑھنے اور پڑھانے والے کے علاوہ اس کی ہرچیزبھی لعنتی ہے۔ (تِرمِذی ، کتاب الزہد ، ۴ / ۱۴۴ ، حدیث : ۲۳۲۹)٭مُطالَعَہ اِیمان کی مضبوطی کا باعث ہے۔ (مطالعہ کیا ، کیوں اور کیسے؟ ، ص۱۶)٭مُطالَعَہ کرنے سے عِلْم بڑھتا ہے۔ (مطالعہ کیا ، کیوں اور کیسے؟ ، ص۱۷)٭مُطالَعَہ ربِّ کریم کی پہچان کا ذریعہ ہے۔ (مطالعہ کیا ، کیوں اور کیسے؟ ، ص۱۸)٭مُطالَعَہ کرنے سےکائنات میں غور و فکر کرنے کا ذہن بنتا ہے۔ (مطالعہ کیا ، کیوں اور کیسے؟ ، ص ۱۸)٭مُطالَعَہ کرنے سے عقل میں اضافہ ہوتا ہے۔ (مطالعہ کیا ، کیوں اور کیسے؟ ، ص۱۹) ٭مُطالَعَہ انسان کی دینی و دنیاوی دونوں ترقیوں کا سبب بنتا ہے۔ (مطالعہ کیا ، کیوں اور کیسے؟ ، ص۱۹)٭مُطالَعَہ طبیعت میں چُستی ، نگاہوں میں تیزی اور ذہن و دماغ کو تازگی عطا کرتا ہے۔ (مطالعہ کیا ، کیوں اور کیسے ؟ ، ص۱۹ملخصاً) ٭ایسی کتب ، رسائل اور اخبارات سے ہمیشہ دور رہیے جو ایمان کے لئے زہرِ قاتل ، حیا ختم کرنے اور اخلاق تباہ کرنے والے ہوں۔ (مطالعہ کیا ، کیوں اور کیسے؟ ، ص ۲۹) ٭اپنے بزرگوں کے حالات جاننے اور ان کی پیروی کرنے کے لئے ان کی سیرت پر مُشْتَمِل کتب کا مُطالَعَہ بھی ضروری ہے۔ (مطالعہ کیا ، کیوں اور کیسے؟ ، ص۳۳)٭امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : جب تم کوئی عِلْم حاصل کرنے لگو یا مُطالَعَہ کرنا چاہو تو بہتر ہے کہ تمہارا عِلْم و مُطالَعَہ نفس کو پاک کرنے اور دل کی اصلاح کا باعث ہو۔ (مطالعہ کیا ، کیوں اور کیسے؟ ، ص۳۲) ٭قوتِ حافظہ کے لئے