Book Name:Faizan-e-Ashabe Suffah
پیداہوگا ، ٭ ہفتہ وارمَدَنی رِسالے کے مطالعے کا معمول بنا لیجئے ، اس کی بَرَکت سے بھی عِلْمِ دین سیکھنے کا شوق پیدا ہوگا ، ٭ماہنامہ فیضانِ مدینہ کے مطالعہ کی بَرَکت سے بھی عِلْمِ دین سیکھنے کا شوق پیداہوگا ، مَدَنی مذاکرے دیکھنے سُننے ، علمِ دِین سے مالامال کتب و رسائل کے مطالعے کی بَرَکت سے علمِ دِین سیکھنے کا شوق پیداہوگا ، ٭جامعۃ المدینہ(للبنات)میں پڑھنے کی بَرَکت سےعِلْمِ دِین سیکھنے کا شوق پیداہوگا ، ٭مدرسۃ المدینہ(للبنین و للبنات) کی بَرَکت سے بچوں اور بچیوں میں علمِ دین سیکھنے کا شوق پیدا ہوگا ، ٭ مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے کی بَرَکت سے بڑی عمر کی اسلامی بہنوں میں بھی عِلْم دِین سیکھنے کا شوق پیدا ہوگا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
صُفّہوالوں کاروشن کردار
پیاری پیاری اسلامی بہنو! صُفّہ والوں نے اپنی زندگیاں اس اندازسے گزاریں کہ وہ آج تک اُمّت کے لیے راہِ نجات کی حیثیت رکھتے ہیں ، ان کا اِخلاص ، تقویٰ ، دنیا سے بے رغبتی ، عاجزی ، شوقِ عِلْم ، خدمتِ دین ، قناعت ، اللہ کریم کی ذات پر کامل بھروسا ، خوفِ خدا ، عشقِ مُصْطَفٰے سمیت تمام اچھی خوبیاں اپنی مثال آپ ہیں۔ اللہ پاک نے اس مقدس جماعت کو وہ مقام عطا فرمایا ہے کہ صرف ان کا ذکر کرنا بھی اس کی رحمتیں پانے کا سبب ہے۔ اللہ پاک نے اس مقدس جماعت کے تذکروں میں بھی ایسی تاثیر رکھ دی ہے کہ صرف ان کے ذکر کی بَرَکت سےدلوں کی دنیا زیر و زبر ہونے لگتی ہے ، آج بھی ان پاکیزہ لوگوں کی قربانیوں کا تذکرہ کیا جائے تو رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں ، آج بھی ان پاکیزہ لوگوں کی بے کسی اور بے بسی کا سوچا جائے توعقلیں حیران رہ جاتی ہیں کہ اِتنی مشکلات میں بھی عِلْمِ دِین حاصل کرنے کا ایساجذبہ مرحبا صدمرحبا! آج بھی ان پاکیزہ لوگوں کے واقعات کو سنا جائے توشاید آنکھوں سے