Book Name:Safai Ki Ahammiyyat

متأثر ہو کر کئی دِلوں میں خوفِ خدا کی شمع روشن ہوئی ہے۔ آپ کے ملفوظات سے دُنیابھرکے عاشقانِ رسول برکتیں حاصلکر رہے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی کے شعبے مجلس آئی ٹی(I.T) نے امیر اہلسنت کی موبائل ایپلی کیشن"مولانا الیاس قادری" کے نام سے لاؤنچ کی ہے۔ جس میں امیر اہلسنت کا تعارف، آپ سے مُرید(بیعت) ہونے کی سہولت، آپ کے ویڈیو اور آڈیو کلپس(Video & Audio Clips)اور مختلف کتب و رسائل کی سہولت میسر ہے۔ آج ہی اپنے موبائل میں یہ ایپ(App) انسٹال کریں  اورفیضانِ امیر اہلسنّت سے آپ بھی حصہ پانے کی سعادت حاصل کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

سُنّت کی فضیلت

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! بیان کواختتام کی  طرف لاتےہوئےسنت کی فضیلت    اور  چند سنتیں اورآداب بیان کرنے کی سعادت  حاصل کرتا ہوں، تاجدارِرِسالت،شہنشاہِ نَبوتصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمان جنت نشان ہےجس نےمیری سنّت سے مَحَبَّت کی اس نےمجھ سے مَحَبَّت کی اورجس نے مجھ سے کی وہ جنت میں میرےساتھ ہوگا۔

(مشکاۃ، کتاب الایمان  باب الاعتصام  بالکتاب والسنۃ،۱/ ۵۵،حدیث: ۱۷۵)

سنتیں عام کریں دین کا ہم کام کریں                                     نیک ہو جائیں مسلمان مدینے والے

مسواک کرنےکی سُنتیں اور آداب

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!امیرِ اہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالے’’ 163 مَدَنی پُھول‘‘سےمِسْواک کی سنتیں اور آداب سُنتےہیں۔ پہلے دو(2) فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلہٖ