Book Name:Safai Ki Ahammiyyat

کہ تیرا دل خراب ہے۔ پھر تجھے یقین کرلینا چاہیے کہ دل کا خراب ہونا بہت سخت بات ہے۔ اس لیے دل کی درستی کی طرف پوری توجہ دے تاکہ تمام اعضاء کی اصلاح ہوجائے اور تُو روحانی راحت محسوس کرے۔ پھر دل کی اِصلاح نہایت مشکل اور دشوار(Difficult) ہے کیونکہ اس کی خرابی خطرات و وَسوسوں پر مُشْتَمِل ہے جن کا پیدا ہونا بندے کے اختیار میں نہیں۔اس لیے اس کی اصلاح میں پوری ہوشیاری،بیداری اور بہت زیادہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔

(منہاج العابدین ،الباب الثالث، العقبة الثالثۃ، ص۹۸)

ہوں بظاہِر بڑا نیک صورت                                                کر بھی دے مجھ کو اب نیک سِیرت

ظاہِر اچھا ہے باطِن بُرا ہے                                                            یاخدا تجھ سے میری دُعا ہے

(وسائلِ بخشش مُرمَّم،ص۱۳۵)

امیرِ اہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں:گُناہوں کی وجہ سے دل بھی میلاہوجاتاہے،تلاوت ِ قرآن کرنے،موت کو یادکرنے،اللہ پاک کے خوف اورعشقِ مصطفی میں رونے سے دل کی صفائی ہوتی ہے ۔(مدنی مذاکرہ:20رمضان المبارک 1437ھ/26جون 2016)

امیر اہلسنّت کی ایپ(Application) کا تعارف

      پیارے پیارے اسلامی بھائیو!  نیک لوگوں کی صحبت میں رہنےاور نیکوں کی باتیں سننے سے بھی دل صاف ہوتا ہے اور روحانیت پیدا ہوتی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ امیر اہلسنت، حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادریدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاس دور میں یادگارِ اسلاف شخصیت ہیں۔ چونکہ آپ خود خوفِ خدا سے معمور اور شریعت پر عمل کرنے والی شخصیت ہیں، لہٰذا آپ کے ملفوظات اور کردار سے