Book Name:Safai Ki Ahammiyyat

٭اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اوّل تا آخر بیان سنئے ٭پوری توجہ کےساتھ بیان سننے کی نیّت کیجئے، ٭ادب کے ساتھ بیٹھنے کی نیّت کیجئے٭اگر آپ کے پاس قلم(Pen/Pencil)، ڈائری ہے تو اَہَمّ نکات نوٹ کرنے کی بھی نیّت کر لیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو!دِینِ اسلام صفائی کا درس دیتا ہے، مگر سب مذاہب سے بڑھ کر کہ ظاہری صفائی، جسمانی طہارت کہ جسم و لباس صاف ہونے کے ساتھ ناپاک بھی نہ ہوں کہ ناپاکی جب باقی ہو تو عبادت میں  رکاوٹ کے ساتھ ساتھ جراثیم کی نشوو نما کا بھی سبب  بنتی ہے۔ اسی طرح اسلام باطن کی صفائی کا بھی درس دیتا ہے جو کہ صرف اسلامی تعلیمات کا حصّہ ہے۔

       ہمارے آج کے بیان کاموضوع ہے”صفائی کی اہمیت“آج کے بیان میں ہم سنیں گے :ڈرائیور کی موت کی وجہ کیا بنی؟گندگی کے کیا کیا نقصانات ہیں اور گندارہنے والے کو کن کن  چیزوں سے دوچار ہونا پڑتا ہے؟ صفائی کے بارے میں اسلام ہمیں کیا تعلیم ارشاد فرماتا ہے؟،قرآن و احادیث میں صفائی ستھرائی کی کیا اہمیت بیان ہوئی ہے؟،کھانے سے پہلے اور بعد کے وضو کی کیا کیا برکتیں ہیں؟،کچرے کے ڈھیر میں لگنے والی آگ  نے کیا تباہی مچائی،دل کی صفائی کس قدر ضروری ہے،او راس کے علاوہ کئی اہم معلومات پیش کی جائیں گی۔

       اللہ پاک ہمیں سارا بیان اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ سننے کی سعادت نصیب فرمائے۔آمین

ڈرائیور کی پُر اسرار موت

ایک ٹرک ڈرائیور نے ہوٹل میں کھانا کھایا اور کھانے کے فوراً بعد تڑپ تڑپ کر مرگیا۔دُوسرے کئی لوگوں نے بھی اُس ہوٹل میں کھانا کھایا مگراُنہیں کچھ بھی نہ ہوا۔تحقیق شروع ہوئی ،کسی نے بتایا کہ