Book Name:Safai Ki Ahammiyyat

ڈرائیور نے کھانے سے قَبل ہوٹل کے قریب ٹرک کے ٹائر چیک کئے تھے، پھر ہاتھ دھوئے بِغیر اُس نے کھانا کھایا تھا ۔ چُنانچِہ ٹرک کے ٹائروں کو چیک کیا گیا تو اِنکِشاف ہوا کہ ٹائرکے نیچے ایک زَہریلا سانپ کُچلاگیا تھا، جس کا زَہر ٹائر پر پھیل گیا اور وہ ڈرائیور کے ہاتھوں پر لگ گیا ، ہاتھ نہ دھونے کے سَبَب کھانے کے ساتھ وہ زَہر پیٹ میں چلاگیا جو کہ ڈرائیور کی فوری موت کا سَبَب بنا۔(فیضانِ سنت، ص ۱۸۷)

کچھ نیکیاں کمالے جلد آخِرت بنالے             کوئی نہیں بھروسا اے بھائی! زندگی کا

(وسائلِ بخشش مرمَّم،ص۱۷۸)

گندگی کے نقصانات

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!سُنا آپ نے!انسانی صحّت کے لئے صفائی سُتھرائی کتنی ضروری جبکہ گندگی کتنی خطرناک ثابت ہوتی ہے،ڈرائیور(Driver) کو زہریلے ہاتھ نہ دھونے کی وجہ سے موت کا شکار ہونا پڑا،لہٰذااگر ہم  بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں،اگرہم جراثیم کے حملوں کا شکار نہیں ہونا چاہتے،اگر ہم اپنی صحت کو غنیمت سمجھتے ہیں،اگر ہم  ڈاکٹروں اور حکیموں کی بھاری فیسوں کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے،اگر ہم ہسپتالوں کے بستروں کی زینت نہیں بننا چاہتے تو ہمیں چاہئے کہ ہم صاف ستھرا رہنے کی ہر ممکن کوشش کریں،کیونکہ گندگی انسانی صحت کی دشمن ہے، گندگی مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہے،گندگی نفرت کا باعث بنتی ہے،گندگی موت کے قریب کردیتی ہے،گندگی ڈاکٹروں اوردواؤں کا محتاج کروادیتی ہے،گندگی چیزوں کو وقت سے پہلے ہی پرانا کردیتی ہے،گندگی مچھروں کی پیدائش کا سبب ہے،گندگی دِینی کاموں میں بھی رکاوٹ کا باعث بن جاتی ہے،گندا رہنے والا انسان معاشرے میں اپنا وقار کھودیتا ہے،گندا رہنے والے کی کوئی عزت نہیں کرتا،گندا رہنے والا کسی کو متاثر