Book Name:Safai Ki Ahammiyyat

وہ تمہاری عزت کریں۔(جامع صغیر،ص۲۲،حدیث:۲۵۷)یاد رہے!اپنی ذمہ داری کو پورا نہ کرنے والا شخص قصور وار ہوتا ہے،  لیکن ایسے حادثات کی روک تھام کرنےکےلئے ہماری بھی اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم نہ صرف اپنے آپ کو بلکہ اپنے گھر ،دکان ،محلے اورعلاقے کو صاف ستھرا رکھنے کی کوشش کریں،اپنا گھر صاف رکھنے کے لئے گلی میں کچرا نہ پھیلائیں،گلی کو صاف رکھنے کے لئے چوک کو کچراکُنڈی نہ بنائیں ، ہرعقل رکھنے والا اس بات سے اتفاق کرے گا تو پھر کیا وجہ ہے کہ ہم روزانہ کچرے کے ڈھیر میں اضافہ کردیتے ہیں ،کوئی نہیں رُکتا ہم خود تو رُک جائیں اور کچرا وہاں ڈالیں جہاں انتظامیہ نے جگہ مخصوص کی ہو،کیایہ فریاد اس قابل نہیں کہ اس پر غور کیا جائے ،ذرا سوچئے!(ماہنامہ فیضان ِمدینہ، فروری2017ملخصاً)

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام” بعدِ فجر مدنی حلقہ“

اےعاشقانِ رسول!آئیے!دیر مت کیجئے!آج بلکہ ابھی سے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہوجائیےاور ذیلی حلقے کے12مدنی کاموں میں سے کسی ایک مدنی کام کی ذمہ داری لے لیجئے۔

       یادرہے!ذیلی حلقے کے 12مدنی کاموں سے روزانہ کاایک مَدَنی کام”بعدِ فجر مدنی حلقہ“بھی ہے۔جس میں نمازِفجر  کی جماعت سے فراغت کے بعدروزانہ(3)آیات کی تلاوت مع ترجَمۂ کنز الایمان اورتفسیرخزائنُ العرفان،تفسیرنُورالعرفان یاتفسیر صِرَاطُ الجِنَان،درسِ فیضانِ سُنَّت،منظوم شجرۂ قادِریہ رَضَویہ عطاریہ پڑھا اور سُناجاتا ہے۔(یادرہے!بعدِ فجرمدنی حلقے میں صِرف فیضانِ سُنّت سے ہی درس دیا جاتا ہے)

       12مدنی کاموں میں سے یومیہ اس مَدَنی کام ’’ بعدِ فجر مدنی حلقہ‘‘ کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئےمکتبۃ المدینہ کے رسالے’’ بعدِ فجر مدنی حلقہ‘‘ کامطالعہ کیجئے،تمام اسلامی بھائی اس رسالے کالازمی