Book Name:Safai Ki Ahammiyyat

باوُجود ویزے نہ مِل سکے۔کئی سال یُونہی گزر گئے ،وہ بہت پریشان تھے کیونکہ مُلازمین نہ ہونے کی وجہ سے اُنہیں نقصان اُٹھانا پڑ رہا تھا ۔خیر اُنہوں نے ہِمَّت کر کے ایک مَرتَبَہ پھر درخواست جمع کروائی۔اِسی دوران ایک اسلامی بھائی نےاُنہیںشَجَرَۂ قادِرِیَّہ رَضَوِیَّہ ضِیا ئِیَّہ عَطَّارِیَّہسے شَجَرَۂ عَالِیَہ کے دُعائیہ اَشعار پڑھنے کا مَشْوَرَہ دِیا۔اُنہوں نے شَجَرے شریف سے دُعائیہ اَشعار کو بِلاناغہ پڑھنا شروع کردیا۔

 اَلْحَمْدُلِلّٰہ! شَجَرَۂ قادِرِیَّہ رَضَوِیَّہ ضِیا ئِیَّہ عَطَّارِیَّہ پڑھنےکی بَرَکت سےا ُن کاوہ کام جو کئی سالوں سے نہیں ہوپارہا تھا،حَیرت اَنگیز طور پر چند دنوں میں ہوگیا یعنی اُنہیں مَطْلُوبہ تعداد میں ویزے مِل گئے ۔

(شرح شجرہ قادریہ رضویہ ضیائیہ عطاریہ،ص۱۷۵)

مُشْکِلیں حَل کر شَہِ مُشکِل کُشا کے واسِطے                    کر بَلائیں رَد شہیدِ کربَلا کے واسِطے

(حدائقِ بخشش،ص ۱۴۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

دِل کی اِصلاح کی ضرورت

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!ہم ظاہری صفائی ستھرائی کے متعلق سُن رہے تھے۔ یاد رکھئے!ظاہری جسم اورلباس کی صفائی ستھرائی اپنی جگہ لیکن دل کی اصلاح  وپاکیزگی بھی بہت ضروری ہے،چنانچہ

سرکارِ عالی وقار، مدینے کے تاجدارصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا فرمانِ طہارت نشان ہے: آگاہ رہو کہ جسم میں ایک گوشت کا ٹکڑاہے ،جب وہ ٹھیک ہوجائے تو سارا جسم ٹھیک ہوجاتا ہے اور جب وہ بگڑ جائے تو پورا جسم بگڑ جاتا ہے، خبردار وہ دل ہے۔(بخاری ،کتاب الایمان ،باب فضل من استبراء لدینہ،