Book Name:Safai Ki Ahammiyyat

وَسَلَّمَ سنئے:(1)دو رکعت مِسواک کر کے پڑھنا بغیر مِسواک کی سَتّر(70) رَکْعَتوں سےاَفضل ہے۔ (الترغیب والترہیب، کتاب الطہارۃ، باب الترغیب فی السواک…الخ،۱/۱۰۲،حدیث: ۱۸)(2)مِسواک کا اِستعمال اپنے لئے لازِم کرلو کیونکہ اِس میں مُنہ کی صَفائی اور رَبِّ کریم کی رِضا کا سبب ہے۔(مسند احمد،مسند عبد اللہ بن عمر بن الخطاب، ۲/۴۳۸،حدیث:۵۸۶۹) ٭حضرت ابنِ عباس رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَاسےروایت ہے: مِسْواک میں دس(10)خُوبیاں ہیں:مُنہ صاف کرتی،مَسُوڑھےکو مَضْبُوط بناتی ہے، بینائی بڑھاتی،بلغم دُورکرتی ہے،مُنْہ کی بدبو ختم کرتی،سُنَّت کےمُوافق ہے،فرشتےخُوش ہوتےہیں،رَبّ کریم راضی ہوتاہے،نیکی بڑھاتی اورمعدہ دُرُست کرتی ہے۔(جمع الجوامع،۵ / ۲۴۹ ، حدیث: ۱۴۸۶۷)٭مسوا ک پیلو یا زیتونیا نیم وغیرہ کڑوی لکڑی کی ہو۔٭مسواک کی موٹائی چھوٹی اُنگلی کے برابر ہو۔٭مسوا ک ایک بالِشْتْ سےزِیادہ لمبی نہ ہوورنہ اُس پر شیطان بیٹھتا ہے۔٭اِس کے رَیشے نرم ہوں کہ سخت رَیشے دانتوں اورمسوڑھوں کےدرمیان خَلاکا باعث بنتےہیں۔٭مسواک تازہ ہو تو خُوب (یعنی بہتر)  ورنہ کچھ دیر پانی کےگلاس میں بِھگوکرنرم کرلیجئے۔٭مُناسِب ہےکہ اِس کے رَیشےروزانہ کاٹتے رہئے کہ رَیشے اُس وَقْت تک کار آمد رہتے ہیں جب تک ان میں سختی باقی رہے۔٭دانتوں کی چَوڑائی میں مسواک کیجئے۔٭جب بھی مِسواک کرنی ہوکم از کم 3 بار کیجئے۔٭ہر بار مسواکدھو لیجئے۔٭مسواک سیدھے ہاتھ میں اِس طرح لیجئے کہ چھوٹی اُنگلی اس کے نیچےاوربیچ کی3 اُنگلیاں اُوپر اور انگوٹھا سِرے پر ہو۔٭پہلے سیدھی طرف کےاُوپر کے دانتوں پر پھر اُلٹی طرف کے اُوپر کے دانتوں پر پھر سیدھی طرف نیچے پھر اُلٹی طرف نیچےمِسْواک کیجئے۔٭مُٹھی بند کرکے مسواک کرنے سے بواسیر ہوجانےکا اندیشہ ہے۔٭مسواک کے فضائل اور فوائد کےحوالے سے مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے  رسالے” مسواک شریف کے فضائل“ کامطالعہ کیجئے۔