Book Name:Payare Aqaa Ki Payari Adaain

(5)خُوشبو کااستعمال:نبیِّ کریم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو خوشبو پسند تھی،([1]) خوشبو کا تحفہ رَد نہ فرماتے،([2]) مُشک و عنبر خوشبو استعمال فرماتے۔([3])

(6)آئینہ دیکھنے کاانداز:شہنشاہِ دوعالَم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم آئینہ دیکھتے وقت اللہ پاک کا شکر ادا کرتے اور یہ دعا پڑھتے:اَللّٰہُمَّ کَمَااَحْسَنْتَ خَلْقِي فَحَسِّن خُلُقِيیعنی اے اللہ جس طرح تُو نے میری تخلیق کو حسین کیا ایسے ہی میرے خُلْق کو بھی اچھا کردے۔([4])

(7)سُرمہ لگانے کاانداز:مدینے کے تاجدارصلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّماِثْمد سُرمہ لگایا کرتے۔([5]) آپ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّممقدس آنکھوں میں سُرمہ کی تین تین سلائیاں استعمال فرماتے تھے([6]) اور بعض اوقات دو دو سلائیاں سُرمہ کی ڈالتے اور ایک سلائی کو دونوں مبارک آنکھوں میں لگاتے۔([7])

مصطفےٰ کی اداؤں پہ لاکھوں سلام!

       اسی طرح آپ کی اداؤں میں یہ بھی ہے کہ(1)آپ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہر وقت اپنی زبان کی حفاظت فرماتے اور صرف کام ہی کی بات کرتے۔ (2) ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمآنے والوں کو محبت دیتےاورایساکوئی عمل اِختیارنہ فرماتے جس سے نفرت پیداہو۔(3) ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم لوگوں کی اچھی باتوں کی اچھائی بیان کرتے


 

 



([1])مراۃ المناجیح، 6/174

([2])شمائل محمدیہ، ص130، حدیث:208

([3])مواہبِ لدنیہ،2/70

([4])الوفا لابن الجوزی،2/161

([5])ترمذی، 3/294، حدیث:1763

([6])شمائل محمدیہ، ص51، حدیث:49

([7])وسائل الوصول الی شمائل الرسول،ص77