Book Name:Payare Aqaa Ki Payari Adaain

مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّممسافر یا اجنبی آدمی کے سخت کلامی بھرے سوال پر بھی صبر فرماتے۔ (18) ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکسی کی بات نہ کاٹتے ،البتہ اگر کوئی حد سے تجاوز کرنے لگتا تو اس کو منع فرماتے یا وہاں سے اُٹھ جاتے۔ (19)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کبھی قہقہہ (یعنی اتنی آواز سے ہنسنا کہ دوسرے لوگ ہوں تو سُن لیں)نہ لگاتے۔ (20)صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان فرماتے ہیں:آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سب سے زیادہ مسکرانے والے تھے (یعنی موقع کی مناسبت سے) حضرت عبداللہ بن حارث رَضِیَ اللہُ عَنْہ فرماتے ہیں: میں نے رَسُولُاللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے زیادہ مسکرانے والا کوئی نہیں دیکھا۔ (احترامِ مسلم ، ص۲۷، ۲۸ ملتقطاً)

تری صورت تری سیرت زمانے  سے نِرالی ہے

تری ہر ہر ادا پیارے دلیلِ بے مثالی ہے

(ذوقِ نعت، ص۲۳۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

12 مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام”مدرسۃالمدینہ بالغان “

       پیارے پیارےاسلامی بھائیو!سُنّتوں کو اپنانے اورنیکیوں کاجذبہ پانے کے لئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور اپنا کچھ نہ کچھ وقت نکال کر ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں حصہ لیجئے،ذیلی حلقے کے مدنی کاموں میں سے روزانہ کا ایک مدنی کام ”مدرسۃُا لمدینہ بالغان“ بھی ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مدرسۃُ المدینہ بالغان میں شرکت کے کئی فوائد اور برکتیں ہیں ٭ مَدْرَسۃُ المدینہ بالِغان قرآنِ پاک دُرست پڑھنے کا بہترین ذریعہ ہے،٭