Book Name:Payare Aqaa Ki Payari Adaain

اور اس کی تقویت فرماتے، بُری چیز کو بُری بتاتے اور اس پر عمل سے روکتے۔ (4)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمہر معاملے میں اِعتِدَال (یعنی میانہ روی) سے کام لیتے۔ (5) ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمجہاں کہیں تشریف لے جاتے تو جہاں جگہ مل جاتی وہیں بیٹھ جاتے اور دوسروں کوبھی اس کی تلقین فرماتے۔ (6) ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے پاس بیٹھنے والوں کے حقوق کا لحاظ رکھتے۔ (7)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں حاضر رہنے والے ہر فرد کو یہی محسوس (Feel) ہوتا کہ سرکار صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم مجھے سب سے زیادہ چاہتے ہیں۔ (8)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سخاوت وخوش خُلقی(یعنی اچھے اخلاق،اچھی عادات) ہر کسی کے لیے عام تھی۔ (9)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مجلس میں کسی سے بھُول ہوجاتی تو نہ اس کو شہرت دی جاتی نہ ہی اس کا مذاق اڑایا جاتا۔ (10)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نگاہیں حیا سے جھکی رہتیں۔ (11)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنی ذات کے لیے کبھی کسی سے بدلہ نہ لیتے۔ (12)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم بُرائی کا بدلہ بُرائی سے دینے کے بجائے معاف فرمادیا کرتے۔ (13)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نہ کسی کی بات کو کاٹتے نہ ہی بیچ میں بولتے۔ (14)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سخت گفتگو نہ فرماتے۔ (15)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کسی کا عیب تلاش نہ کرتے۔ (16)ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم صرف وہی بات کرتے جو (آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے حق میں ) باعثِ ثواب ہو۔ (17)ہمارے پیارے آقا،مکی