Book Name:Payare Aqaa Ki Payari Adaain

چلئے۔٭چلنے یا سیڑھی چڑھنے اُترنے میں یہ احتیاط کیجئے کہ جوتوں کی آواز پیدا نہ ہو۔٭راستے میں دو (2)عورَتیں کھڑی ہوں یا جارہی ہوں تو ان کے بیچ میں سے نہ گزرئیے کہ حدیثِ پاک میں اس کی مُمانَعَت آئی ہے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

            پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آئیے!سُنّتوں کے بارے میں  مزید کچھ سنتے ہیں:

(2)چھینکنے کاانداز:سرورِ کائنات صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم بلند آواز سے چھینکنے کو نا پسند فرماتے تھے۔ جب چھینک آتی تو منہ مبارَک   کو کپڑے یا ہاتھ مبارک سے ڈھانپ لیتے۔([2])

(3)آرام فرمانے کاانداز:رسولِ خدا صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم سوتے وقت اپنا دایاں ہاتھ مبارک رُخسار کے نیچے رکھتے([3]) اور یہ دُعا پڑھتے:اَللّٰهُمَّ بِاسْمِكَ اَمُوتُ وَاَحْيَا یعنی اے اللہ میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا اور جیتا ہوں (یعنی سوتا اور جاگتا ہوں) اور جب بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے:اَلْحَمْدُلِلَّهِ الَّذِي اَحْيَانَابَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَاِلَيْهِ النُّشُور یعنی شکر ہے اللہ کا جس نے ہمیں مر جانے کے بعد زندہ کیا اور اُسی کی طرف اُٹھنا  ہے۔([4])

(4)پانی پینےکاانداز:سرکارِ مکۂ مکرمہ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پانی تین(3) سانس میں نوش فرماتے۔([5])


 

 



[1] ابوداود ،کتاب الادب،باب فی مشی النساء مع الرجال فی الطریق، ۴/۴۷۰،حدیث:۵۲۷۳

([2])وسائل الوصول الی شمائل الرسول، ص99

([3])سبل الہدیٰ والرشاد،7/253

([4])شمائل محمدیہ، ص157، حدیث:243

([5])مسلم، ص863،حدیث:5287