Book Name:Payare Aqaa Ki Payari Adaain

اللہ عَنْہُمَا مکہ مکرمہ جاتے ہوئے ایک جھڑبیریا کی شاخوں میں اپنا عمامہ شریف اُلجھا کر کچھ آگے بڑھ جاتے پھر واپس ہوتے اور عمامہ شریف چھڑا کر آگے بڑھتے ۔لوگو ں نے پوچھا یہ کیا؟ ارشاد فرمایا کہ رَسُولُاللہصَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا عمامہ شریف اس بیرمیں اُلجھ گیا تھا اور حضور عَلَیْہِ السَّلَام اتنی دُور آگے بڑھ گئے تھے اور واپس ہو کر اپنا عمامہ شریف چھڑایا تھا۔(نورُالایمان بزیارۃآثار حبیب الرّحمٰن ،ص۱۵)

     پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اس حکایت سے ہمیں یہ درس مل رہا ہے کہ ہم بھی مکے مدینے کےسرکار، شفیعِ روزِ شمار صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی اداؤں بالخصوص سُنّتوں کو اپنانے کی کوشش کیاکریں، چلنے پھرنے میں کن کن چیزوں کا خیال رکھنا چاہیے؟ آئیے! امیر اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکے رسالہ 163 مدنی پھول سے چلنے کی چند سُنّتیں و آداب سنتے ہیں:پارہ15سورہ ٔ بنی اسرائیل کی آیت نمبر37 میں ارشادِ ربُّ العِباد ہے:

وَ لَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًاۚ-اِنَّكَ لَنْ تَخْرِقَ الْاَرْضَ وَ لَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُوْلًا(۳۷)                                         

ترجَمۂ کنز الایمان :اور زمین میں اِتراتا نہ چل بے شک تُو ہر گز زمین نہ چیر ڈالے گا اور ہر گز بلندی میں پہاڑوں کو نہ پہنچےگا۔

٭فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہے:ایک شَخْص  دو(2) چادریں اَوڑھے ہوئے اِترا کر چل رہا تھا اور گھمنڈ میں تھا، تو اللہ  پاک نے اسے زمین میں دھنسادیا، وہ قِیامت تک دھنستا ہی جائے گا۔([1])  ٭راہ چلتے وقت بِلا ضرورت اِدھر اُدھر دیکھنا سنّت نہیں،نیچی نظریں کئے پُروَقار طریقے  پر


 

 



[1]مُسلِم،کتاب اللباس والزینۃ،باب تحریم التبختر فی المشی...الخ،ص۱۱۵۶،حدیث:۲۰۸۸