Book Name:Payare Aqaa Ki Payari Adaain

آقا، مکی مدنی مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری پیاری سُنَّتوں اور نِرالی اداؤں کو کس حد تک اپناتے ہیں؟آج کےبیان میں ہم نوروالےآقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکی چند پیاری پیاری اداؤں اور سُنَّتوں مثلاً پیارے آقاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کےبولنے کاانداز کیساتھا؟پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے کھانے کا انداز کیسا تھا؟پیارے آقاصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کامعاشرے میں رہنے کا انداز کیساتھا؟ساتھ ہی ساتھ صحابۂ کرام وصحابیات اور بزرگانِ دِین رَحِمَہُمُ اللّٰہُ المُبِیْن کی سنّتِ رسول سےوالہانہ محبت،سُنَّتوں پر عمل کرنے کے واقعات کے بارے میں سنیں گے۔لہٰذااچھی اچھی نیتوں اور دلجمعی کے ساتھ مکمل بیان سننےکی نیت کر لیجئے۔

       آئیے!سب سے پہلے پیارے آقا،مدینے والے مُصطفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی حیاتِ طیبّہ کے متعلق سُنتے ہیں :چنانچہ

اَخلاقِ مصطفےٰ کی جھلکیاں

       اُمُّ المومنین حضرت سَیِّدَتُنَاعائشہ صِدِّیقہرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا فرماتی ہیں:رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے زیادہ کوئی خوش اَخلاق نہیں تھا۔آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابہ یا آپ کے گھر والوں میں سے جو کوئی بھی آپ کو پکارتا تو آپ لَبَّیْک(یعنی میں حاضر ہوں)کہہ کر جواب دیتے۔حضرت جریررَضِیَ اللہُ عَنْہُارشادفرماتے ہیں:میں جب سےمسلمان ہواکبھی بھی رسولُ الله صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے مجھےاپنےپاس  آنےسے نہیں روکا اورجس وقت بھی مجھے دیکھتے تو مسکرا دیتے اور آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اپنے صحابہرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم سے خوش طبعی بھی فرماتے اور سب کے ساتھ مل جل کر رہتے، ہر ایک سے گفتگو فرماتے، صحابۂ کرامرَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمکے بچوں سے بھی خوش طبعی فرماتے، ان بچوں کو اپنی