Book Name:Payare Aqaa Ki Payari Adaain

فرامینِ مصطفٰے

          (1)ارشادفرمایا:جو اللہپاک اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے، اسے چاہئے کہ اچھی بات کہے یا خاموش رہے۔( مسلم ، کتاب الایمان ،باب الحث علی اکرام الجار...الخ،ص ۴۸،حدیث:۱۷۴)

          (2)ارشادفرمایا: بندہ اس وقت تک ایمان کی حقیقت نہیں پاسکتا،جب تک اپنی زَبان کو(فُضول باتوں سے) روکے نہ رکھے۔(معجم اوسط ،۵/۵۵ حدیث: ۶۵۶۳)

یاربّ! نہ ضَرورت کے سِوا کچھ کبھی بولوں                                   اللہ زَباں کا ہو عطا قفلِ مدینہ

بک بک کی یہ عادت نہ سرِ حَشْر پھنسا دے                              اللہ زَباں کا ہو عطا قفلِ مدینہ

ہر لَفظ کا کس طرح حساب آہ! میں دُوں گا                             اللہ زَباں کا ہو عطا قفلِ مدینہ

(وسائل بخشش مرمَّم ،ص۹۳)

مجلس مدنی چینل کا تعارف

پیارے پیارے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی 107 سے زائد شعبہ جات میں خدمتِ دِین کر رہی ہے۔ ان میں سے ایک شعبہ”مجلس مدنی چینل“ بھی ہے۔ اس میں شک نہیں کہ دورِ حاضر میں میڈیا ذہن سازی و کردارسازی میں ایک کارگر ہتھیار کا کام کر رہاہے،بہت سے لوگ اپنے مخصوص گمراہ کن،باطل نظریات اور عُریانی و فحاشی پھیلانے کیلئے شب و روز اس کا غلط استعمال کرنے لگے، جس کے باعث نوجوان نسل ان بہت سارے بُرے اثرات و افکار کی لپیٹ میں آ گئی۔ ایسے میں ہر درد مند دل کی بس ایک ہی صدا تھی کہ کاش! کوئی میڈیا کی اس جنگ میں عقائدِ اہلِ سُنّت کی پاسبانی کا عَلَم(یعنی جھنڈا)اُٹھا لے اور پاکیزگی و طہارتِ فکراور اصلاحِ عقائد