Book Name:Payare Aqaa Ki Payari Adaain

و اعمال کا علمبردارایک خالص100فیصد اسلامی چینل شروع کرے۔ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ نے بڑی شِدَّت سے محسوس کیا کہ مسلمانوں کے گھروں سے T.V. نکلوانا قریب بہ ناممکن ہے، بس ایک ہی صورت نظر آئی اور وہ یہ کہ جس طرح دریا میں طُغیانی آتی ہے تو اُس کا رُخ کھیتوں وغیرہ کی طرف موڑ دیا جاتا ہے تا کہ کھیت بھی سیراب ہوں اور آبادیوں کو بھی ہلاکت سے بچایا جا سکے،عین اِسی طرح T.V ہی کے ذَرِیعے مسلمانوں کے گھروں میں داخِل ہو کر اُن کو غَفلت کی نیند سے بیدار کیا جائے۔ جب اِس شُعبے کےمُتَعَلِّق معلومات حاصل کی گئیں تو معلوم ہوا کہ اپنا T.Vچینل کھول کر فلموں ڈِراموں، گانوں ، باجوں، موسیقی کی دُھنوں اور عورتوں کی نمائشوں سے بچتے ہوئے 100فیصدی اسلامی مَواد فراہم کرنا ممکن ہے،تو اَلْحَمْدُلِلّٰہ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شُوریٰ نے خوب جِدّ وجَہد کر کے رَمضانُ المبارَک ۱۴۲۹؁ھ بمطابق ستمبر 2008ء؁ سے مدنی چینل کے ذَرِیعے گھر گھر سُنّتوں کا پیغام عام کر نا شروع کر دیا اور دیکھتے ہی دیکھتے اس کے حیرت انگیز مدنی نتائج آنے لگے اور لوگ پابندِ سنت بننے لگے ۔ہم سب بھی مدنی چینل دیکھتےرہیں بلکہ دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیتےرہیں۔

مدنی چینل دیکھنے کے کئی فوائد ہیں۔ مدنی چینل دیکھنے سے دِینی معلومات حاصل ہوتی ہیں، مدنی چینل دیکھنے سے عمل کا جذبہ بیدار ہوتا ہے، مدنی چینل دیکھنے سے کِردار اچھا ہوتا ہے، مدنی چینل دیکھنے سے گھر میں مدنی ماحول بنتا ہے،مدنی چینل دیکھنے سے گناہوں بھرے چینلز سے بچنے کا ذہن بنتا ہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ ربیع الاول کی 1تاریخ سے روزانہ شام 4:00سے 6:00 بالخصوص  بچوں کے مدنی چینل کا آغازہوچکاہے،بچوں کو نمازی،تِلاوتِ قرآن کرنے والا،سُنّتوں کا پابند،سچاعاشقِ رسول دیکھنے کے خواہشمند والدین اپنے بچوں کو ان اوقات میں مدنی چینل دیکھنے کی ضرور ترغیب دِلائیں،اللہ پاک