Book Name:Payare Aqaa Ki Payari Adaain

والےنبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: تم میں سے کوئی سائے میں ہو اور اس پر سے سایہ رخصت ہو جائے اور وہ کچھ دھوپ کچھ چھاؤں میں رہ جائے تو اسے چاہئےکہ وہاں سےاٹھ جائے ۔ (ابو داؤد، کتاب الادب،باب فی الجلوس بین الظل والشمس، ۴/۳۳۸ ،حدیث:۴۸۲۱)٭قبلہ رخ ہوکربیٹھیں۔(رسائل عطاریہ،حصہ۲،ص۲۲۹) ٭اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنت،مَوْلانا شاہ امام احمدرضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ لکھتےہیں:پیر واستاذکی نشست پر انکی غَیْبَت(یعنی غیر موجودگی )میں بھی نہ بیٹھے۔(فتاوٰی رضویہ، ۲۴/۳۶۹/۴۲۴) ٭جب کبھی اِجتِماع یا مجْلِس میں آئیں تولوگو ں کو پھلانگ کر آگےنہ جائیں جہاں جگہ ملے وہیں بیٹھ جائیں۔٭جب بیٹھیں تو جوتے اُتارلیں آپ کے قدم آرام پائیں گے۔(جامع صغیر، ص۴۰  ، حدیث: ۵۵۴) ٭مجلس سے فارغ ہوکر یہ دعا تین بار پڑھ لیں تو گناہ معاف ہوجائیں گے اور جواسلامی بھائی مجلسِ خیر و مجلسِ ذکر میں پڑھے تواس کیلئے اس خیرپرمہر لگادی جائےگی۔وہ دعایہ ہے:’’سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِ کَ لَاۤاِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَسْتَغْفِرُکَ وَاَتُوْبُ اِلَیْکَ‘‘ترجمہ: تیری ذات پاک ہےاوراےاللہ!تیرے ہی لئے تمام خوبیاں ہیں،تیرےسواکوئی معبود نہیں،تجھ سےبخشش چاہتاہوں اور تیری طرف تو بہ کرتا ہوں۔( ابو داؤد،کتاب الادب، باب فی کفارۃ المجلس،۴/۳۴۷ حدیث: ۴۸۵۷) ٭جب کوئی عالم باعمل یا متقی شخص یا سَیِّدصاحب یا والدین آئیں تو تعظیماً کھڑے ہوجانا ثواب ہے۔ ٭مفتی احمدیارخان نعیمیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  لکھتےہیں:بزرگوں کی آمدپریہ دونوں کام یعنی تعظیمی قیام اوراستقبال(خوش آمدید کہنا)جائز بلکہ سنتِ صحابہ ہے۔(مرآۃالمناجیح ،۶/۳۷۰، منقول از سنتیں اور آداب،ص۹۹، بتغیر)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کےلئےمکتبۃ المدینہ کی دو کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ16 (312صفحات)نیز120صفحات پر مُشْتَمِل کتاب”سُنّتیں اور آدابھدِيَّةً طَلَب کیجئےاوراس کامطالَعَہ فرمائیے۔سُنّتوں کی تربِیَت کا ایک بہترین ذریعہ دعوتِ اسلامی کے قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ چلنا بھی ہے۔