Book Name:Aala Hazrat Ki Shayri Aur Ishq-e-Rasool

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص ۱۴۷(

            سُنَّتو ں اور نیکیوں پر اِسْتِقامت پانے کا عظیم مَدَنی نُسخہ یہ ہے کہ تمام عاشقانِ رسول اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں روزانہ اپنے اعمال پرغوروفکر کرتےہوئے مَدَ نی اِنْعامات  کے رِسالے پُر کرکے ہر اسلامی ماہ کی پہلی تاریخ کو  جَمع کروانے کی نِیَّت کر یں،اگر نیّت بنتی ہو توہاتھ اُٹھا کر کہئے:اِنْ شَآ ءاللّٰہ عَزَّوَجَلَّ (یاد رکھئے اگر دل میں نیّت نہ ہونے کے باوجود جان بوجھ کر دکھا وے کیلئے ہاتھ اٹھانا کہ میں بھی نیّت کرتا ہوں گناہ ہے۔)

بدلیاں رَحمت کی چھائیں بُوندیاں رَحمت کی آئیں                اب  مُرادیں  دل کی پائِیں آمدِ شاہِ  عَرَب ہے

(قبالہ بخشش، ص۱۸۴)

            تمام عاشقانِ رسول بَشُمول نگران و ذِمّہ داران رَبِیْعُ الاوّل شریف میں خُصُوصِیَّت کے ساتھ کم اَزْ کم تین(3) دن کے مَدَنی قافِلے میں سفر کی سعادت حاصل کریں ،اسلامی بہنیں ایک ماہ تک روزانہ گھر کے اندر (صِرف گھرکی اسلامی بہنوں اورمَحْرَموں میں)مَدَنی دَرْس جاری کریں اور پھر آئندہ بھی روزانہ جاری رکھنے کی نِیَّت فرمائیں۔

سعادت ملے درسِ فیضانِ سُنّت                     کی روزانہ دو مرتبہ یاالہٰی!

(وسائلِ بخشش مُرمّم،ص۱۰۳)

            اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ اپنی مسجِد،گھر،دُکان،کارخانہ وغیرہ پر 12عَدَد ورنہ کم اَزْکم ایک عَدَد مدنی پرچم  رَبِیْعُ الاوّل کی چاند رات سے لیکرسارا مہینا لہرائیے۔ بسوں، ویگنوں، ٹرکوں ،ٹرالوں ، ٹیکسیوں ،رکشوں ،ریڑھوں،گھوڑا گاڑیوں وغیرہ پرضرورتاًاپنے پلّے سے پرچم خرید کر باندھ دیجئے۔اپنی سائیکل،اسکوٹر اور کارپر بھی لگائیے۔عُمُوماً ٹرکوں کے پیچھے جانداروں کی بڑی بڑی تصویریں اور بے ہُودہ اَشْعار لکھے ہوتے ہیں۔میری آرزُو ہے کہ ٹرکوں ،بسوں، ویگنوں،رکشوں، ٹیکسیوں، سُوزوکیوں اور کاروں وغیرہ کے پیچھے