Book Name:Qiyamat Ki Alamaat

قیامت کی تیاری کیجئے!

پىارے پىارے اسلامى بھائىو!آج ہم نے قیامت کی نشانیوں کے بارے میں سنا۔ یقیناً ہمارا ایمان ہے کہ قیامت نے ایک نہ ایک دن ضرور آنا ہے۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے اعمال اور احوال میں ایسی تبدیلی لائیں جو ہمیں قیامت کی ہولناکیوں سے بچا سکے۔

حَضْرتِ امام غزالی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ اِرْشادفرماتے ہیں: جودُنیا میں رہ کر قِیامَت کے بارے میں زیادہ غور و فِکر کرے گا،وہ اُن ہولناکیوں سے زِیادَہ مَحفوظ رہے گا۔بے شک اللہکریم بندے پر دوخوف جمع نہیں فرماتا، لہٰذا جو دُنیا میں اِن ہولناکیوں کا خوف رکھے گا وہ آخرت میں اِن سے مَحفُوظ رہے گا اور خوف سے مُرادعَورتوں کی طرح رونا دھونا نہیں کہ آنکھیں آنسو بہائیں اور سُنتے وقت دِل نَرم ہوجاۓ، پِھر تُم اُسے بُھول کر اپنے کھیل کُود میں مشغول ہوجاؤ۔ اِس حالَت کو خوف سے کوئی تَعلُّق نہیں، بلکہ جوشَخْص  جِس چیز کا خوف رکھتا ہے اُس سے بھاگتا ہے اور جس چیز کی اُمید رکھتا ہے اس کو طَلَب کرتا ہے۔ لہٰذا تُمہیں وُہی خوف  نَجات دے گا جو اللہکریم کی نافرمانی سے روکے اور اُس کی عِبادت و فرمانبرداری پر اُبھارے۔ (احیاء العلوم،کتاب ذکر الموت ۔۔۔الخ،۵/۲۸۶۔۲۸۷)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

مجلس سوشل میڈیا(دعوتِ اسلامی) کا تعارف

پیارے پیارے اسلامی بھائیو !میڈیا کے اس دورمیں ٹیکنالوجی اپنے عروج کو چُھو رہی ہے۔ خاص طورپر انٹر نیٹ کی ایجاد کے بعد سوشل میڈیا(Social Media) کے ذریعے دُنیا بھرمیں کہیں بھی روابط کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ فیس بک(Facebook)، انسٹا گرام(Instragram)،واٹس