Book Name:Qiyamat Ki Alamaat

پروانۂ شمعِ رسالت، مُجدِّدِ دین و ملت، باعثِ خیر و برکت،  امامِ عشق ومحبت امام احمد رضا خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا عُرس منایا جاتا ہے، اسی مناسبت سے آئندہ ہفتے کے بیان میں ہم اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے عشق و محبت میں ڈوبے ہوئے نعتیہ کلام کے بارے میں سنیں گے نیز حدائق بخشش کے چند اشعار اور ان کی مختصر وضاحت بھی سننے کی سعادت حاصل کریں گے ۔لہٰذا! آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیّت کیجئے،نہ صرف خود آنے کی بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دُوسروں کو بھی ساتھ لانے کی نیّت کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماع میں

پڑھےجانے والے6دُرودِ پاک اور  2دُعائیں

(1)شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا:جو شخص ہر شبِ جُمعہ(جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو پابندی سےکم ازکم ایک مرتبہ پڑھےگامَوْت کےوَقْت سرکارِمدینہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتےوَقْت بھی،یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اُسے قَبْر میں اپنے رَحْمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں۔([1])

(2)تمام گُناہ مُعاف:

اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی سَیِّدِ نَا وَمَوْلَانَامُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِہٖ وَسَلِّمْ


 

 



[1] افضل الصلوات علی سید السادات، الصلاۃ السادسۃ والخمسون،ص۱۵۱ملخصًا