Book Name:Qiyamat Ki Alamaat

گا کہ جنات اس(یعنی شرمگاہ )کودیکھ نہ سکیں گے۔(مراٰۃ  المناجیح ، ۱ / ۲۶۸ ) ٭جوشخص کپڑاپہنےاوریہ پڑھے: اَلْحَمْدُلِلّٰہِ الَّذِیْ کَسَانِیْ ھٰذَا وَرَزَقَنِیْہِ مِنْ غَیْرِحَوْلٍ مِّنِّیْ وَلَا قُوَّۃٍٍٍٍٍ۔تواس کےاگلےپچھلےگناہ مُعاف ہو جائیں گے۔ (شُعَبُ الْاِیمان، ۵/۱۸۱ ،حدیث۶۲۸۵) ٭جو باوُجُودِ قدرت زیب وزینت کالباس پہننا تواضُع (یعنی عاجِزی)کے طور پرچھوڑ دےتواللہپاک اس کو کرامت کا حُلّہ پہنائےگا۔(ابوداوٗد ۴/۳۲۶ حدیث: ۴۷۷۸) ٭خَاتَمُ الْمُرْسَلین،رَحمَۃٌلّلْعٰلمینصَلَّی اللّٰہُ  عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکامبارَک لباس اکثر سفید کپڑےکا ہوتا۔ (کَشْفُ الاِلْتِباس فِی اسْتِحْبابِ اللِّباس لِلشَّیْخ عبدالْحَقّ الدّھلَوی ص۳۶)٭لباس حلال کمائی سےہو جو لباس حرام کمائی سے حاصل ہوا ہو،اس میں فرض ونَفل کوئی نَماز قَبول نہیں ہوتی( اَیضاً ص۱ ۴)٭ پہنتے وَقت سیدھی طرف سے شروع کیجئے(کہ سنت ہے)مَثَلاً جب کُرتا پہنیں تو پہلے سیدھی آستین میں سیدھا ہاتھ داخل کیجئےپھر اُلٹا ہاتھ اُلٹی آستین میں(اَیضاً۴۳)٭اِسی طرح پاجامہ پہننے میں پہلے سیدھے پائنچے میں سیدھا پاؤں داخِل کیجئےاور جب(کُرتایاپاجامہ)اُتارنے لگیں تو اس کےبرعکس (اُلٹ) کیجئے یعنی اُلٹی طرف سے شروع کیجئے دعوتِ اسلامی کےمکتبۃُ المدینہ کی کتاب ’’بہارِ شریعت ‘‘ جلد3 صَفْحَہ 409پر ہے: سنت یہ ہے کہ دامن کی لمبائی آدھی پنڈلی تک ہو اور آستین کی لمبائی زیادہ سے زیادہ انگلیوں کے پَورَوں تک اور چوڑائی ایک بالِشت ہو۔(رَدُّالْمُحتار ج ۹ ص ۵۷۹)٭سنت یہ ہے کہ مرد کا تہبند یا پاجامہ ٹخنے سےاُوپررہے۔ (مراٰۃ المناجیح، ۶/۹۴)مرد مردانہ اور عورت زَنانہ ہی لباس پہنے چھوٹے بچّوں اور بچیوں میں بھی اِس بات کا لحاظ رکھئے۔٭ مکتبۃُ المدینہ کی کتاب،’’بہارِ شریعت‘‘جلداوّل صَفْحَہ 481پر ہے: مرد کےلیے ناف کےنیچے سے گھٹنوں کے نیچے تک’’ عورَت ‘‘ ہے، یعنی اس کاچھپانافرض ہے۔ ناف اس میں داخِل نہیں اور گھٹنے داخِل ہیں۔٭تکبُّر کے طور پر جو لباس ہو وہ ممنوع ہے  اورتکبُّرہے یا نہیں اِس کی شَناخت یوں کرے کہ ان کپڑوں کے پہننے سے پہلے اپنی جو حالت پاتا تھا اگر پہننے کے بعد بھی وُہی