Book Name:Narmi Kaisy Paida Karain

میٹھے بول کی حکایت

خُراسان کے ایک بُزرگ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو خواب میں حکم ہوا:تا تا ری قوم میں اسلام کی دعوت پیش کرو!اُس وَقت ہلاکُو کابیٹا تگودار اِقتِدار میں تھا۔وہ بُزرگ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سفر کرکے تگودار کے پاس تشریف لے آئے۔سُنّتوں کے پیکر چہرے پر داڑھی سجائے مسلمان مُبَلِّغ کو دیکھ کراُسے مذاق سُوجھا اور کہنے لگا:میاں !یہ تو بتا ؤ تمہاری داڑھی کے با ل اچّھے یا میرے کُتّے کی دُم؟بات اگرچِہ غصّہ دلانے والی تھی مگرچونکہ وہ ایک سمجھدار مُبلِّغ تھے ،لہٰذا نہایت نرمی کے ساتھ فرمانے لگے:میں بھی اپنے ربِّ کریم کاکتّا ہوں، اگر وفاداری سے اسے خوش کرنے میں کامیاب ہوجاؤں تو میں اچّھا ورنہ آپ کے کُتّے کی دُم ہی مجھ سے اچّھی۔ چُونکہ وہ ایک باعمل مُبَلِّغ تھے، غیبت وچُغلی،عیب کھولنے،بُرا کلام کرنےاورفُضول گفتگو وغیرہ سے دُور رہتے ہوئے اپنی زَبان ذِکرُاللہ سے ہمیشہ تَر رکھتے تھے،لہٰذا ان کی زَبان سے نکلے ہوئے میٹھے بول تا ثیر کا تِیر بن کر تگودار کے دل میں لگے،جب اس نے اپنے زہریلے کانٹےکے جواب میں اس باعمل مُبلِّغ کی طرف سے خوشبودار جواب پایا توپانی پانی ہوگیااور نرمی سے بولا:آپ میرے مہمان ہیں،میرے ہی یہاں ٹھہرئیے۔چُنانچِہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اُس کے پاس ٹھہر گئے۔تگودارروزانہ رات آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی خدمت میں حاضِر ہوتا،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نہایت ہی شفقت کے ساتھ اسے نیکی کی دعوت پیش کرتے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی اِنفِرادی کوشش نے تگودار کے دل میں انقِلاب پیدا کردیا! وُہی تگودار جو کل تک اسلام کو مٹانے کا ارادہ کئے ہوئے تھا، آج اسلام کا چاہنے والا بن چکا تھا۔اسی باعمل مُبلِّغ کے ہاتھوں تگودار اپنی پوری تاتاری قوم سمیت مسلمان ہوگیا ۔اس کااسلامی نام احمد رکھاگیا۔تاریخ گواہ ہے کہ ایک مُبَلِّغکےمیٹھےبول کی بَرَکت سےتاتاری حکومت اسلامی حکومت