Book Name:Makkah Mukarrama Ki Shan-o-Azmat

(1)پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مکے شریف میں پیدا ہوئے۔

قبولیتِ دعا کا مقام

حضرت سَیِّدُنا علّامہ قُطْبُ الدِّین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ فرماتے ہیں:جس مبارَک مقام پر رسولِ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ولادتِ باسعادت ہوئی اس مقام پر دُعا قَبول ہوتی ہے۔ (بلدالامین،ص۲۰۱)

خلیفۂ ہارون رشید رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہکی والِدۂ محترمہ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہا نے یہاں مسجِد تعمیر کروائی تھی۔آج کل اِس مکانِ عَظَمت نشان کی جگہ لائبریری(Library)قائم ہے اور اِس پر یہ بورڈ لگا ہوا ہے: مَکْتَبَۃُ مَکَّۃَ الْمُکَرَّمَۃ۔(عاشقانِ رسول کی 130حکایات،ص۲۳۷)

(2)نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے دینِ اسلام کی تبلیغ کا آغاز یہیں سے فرمایا۔

(3)یہیں کعبہ شریف ہے، اِسی کا طواف کیا جاتا ہے اور نَماز میں دنیا بھر سے اِسی طرف منہ کیا جاتا ہے۔آئیے!طواف ِکعبہ کے فضائل پر مشتمل3فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سُنتے ہیں :

طوافِ کعبہ کے فضائل

1.     جس نے گِن کرطواف کے7 پھیرے کئےاور پھر2رَکعتیں ادا کیں تو یہ ایک غلام آزاد کرنے کےبرابرہےاورطواف کرتےہوئےآدَمی کےہرقدم کےبدلےاس کےلئے دس(10)نیکیا ں لکھی جاتی ہیں اوراس کے دس(10) گناہ مٹادئیے جاتے ہیں اور دس(10) دَرَجات بُلند کردئیے جاتے ہیں ۔

(مسند امام احمد،۲/۲۰۲،حدیث:۴۴۶۲)

2.     جوبَیْتُ اللہ کےطواف کے7 پھیرےکرے اور اُس میں کوئی بیہودَہ بات نہ کرے تویہ ایک