Book Name:Makkah Mukarrama Ki Shan-o-Azmat

صَبرسے کام لیجئے اورجنَّت کی طلب میں ذِکر و دُرُود میں مشغول ہوجائیے٭ بھیڑ کے موقع پر کسی کمزوریا مریض کو دیکھیں تو ثواب کی  نِیَّت سے اُس کو بس وغیرہ میں اصرار کرکے اپنی سیٹ پیش کردیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

٭آبِ زم زم پیتےوَقْت کی دُعا

اَللّٰھُمَّ  اَسْأَلُکَ عِلْمًا نَّافِعًا وَّرِزْقًا وَّاسِعًاوَّشِفَآءً مِّنْ کُلِّ دَآءٍ

(مُسْتَدْرَک لِلْحَاکمْ،۲ /۱۳۲،حدیث:۱۷۸۲)

ترجمہ:اے اللہ پاک!میں تجھ سے عِلْمِ نافِع کااوررِزْق کی کشادگی کا اور ہر بیماری سے شفایابی کاسُوال کرتا ہوں۔(مَدَنی پنج سورہ،ص ۲۱۴)

٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ(72مَدَنی انعامات(

فرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ:(آخرت کےمعاملےمیں)گھڑی بھرغوروفکرکرنا60سال کی عبادت سے بہتر ہے۔(جامع صغیرللسیوطی،ص۳۶۵،حدیث:۵۸۹۷)

          آئیے!مَدَنی انعامات کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے”اچھی اچھی نیتیں“ کرلیجئے۔

(1)رِضائےالٰہی کےلئےخودبھی مَدَنی انعامات کےرِسالےسےآج کی فکر ِمدینہ(یعنی اپنامحاسبہ )کروں گااور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن مَدَنی انعامات پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اور آئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔