Book Name:Makkah Mukarrama Ki Shan-o-Azmat

حدیثِ پاک میں ہے:حَجَرِ اَسوَد جنَّت سے یَہیں نازِل ہُوا تھا۔(الترغیب والترہیب، ۲/۹۴، حدیث:۱۷۸۲) اِس پہاڑ کواَلْاَمِینبھی کہا گیا ہے ۔”طُوفانِ نُوح“میں حَجَرِ اَسْوَد اِس پہاڑ(Mountain) پرحفاظت سےتشریف فرما رہا۔ایک روایت کے مطابق کعبے شریف کی تعمیر کے موقع پراِس پہاڑ نے حضرت سَیِّدُنا اِبراھیم عَلَیْہِ السَّلام کو پُکار کرعَرْض کی:”حَجَرِ اَسوَد اِدھر ہے۔“(بلدالامین، ص۲۰۴ ملخصاً )

منقول ہے،رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے اِسی پہاڑ پر تشریف لاکرچاند کے دو ٹکڑے فرمائے تھے۔چُونکہ مَکَّۂ مُکَرَّمَہ پہاڑوں کے دَرمِیان گھرا ہُوا ہے چُنانچِہ اِس پر سے چاند دیکھا جاتا تھا ۔پہلی(دوسری اورتیسری)رات کے چاند کو ہِلال کہتے ہیں لہٰذا اِس جگہ پر یادگار کے لئے”مسجدِ ہِلال“ تعمیر کی گئی۔بعض لوگ اِسے”مسجدِ بِلال“بھی کہتے ہیں۔(عاشقانِ رسول کی 130حکایات،ص۲۳۸ملخصاً)

(18)نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے یہاں اپنی حیاتِ ظاہِری کے53برس گزارے۔

(19)حضرت سَیِّدُنا امام مَہْدِی رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ کا ظُہور مکّے شریف میں ہی ہوگا۔(عاشقانِ رسول کی 130حکایات مع مکے مدینے کی زیارتیں،ص۲۰۰ ملخصاً)

12 مَدَنی  کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام”یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِکاف“

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!مکے مدینے کی حاضری کی حقیقی تڑپ پانے اور دل میں عشقِ رسول کو بڑھانے کے لئے عاشقان رسول کی مَدَنی تحریک دعوت اسلامیکے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجانا ایک بہترین عمل ہے۔لہٰذا اس مَدَنی ماحول میں رچ بس جائیے اور12مَدَنی کاموں میںوَقْت دینے کا معمول بنائیے۔12 مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک  مَدَنی کام”یَوْمِ تَعْطِیْل اِعْتِـکافبھی ہے۔چُھٹی والے دن شہرکےعَلاقوں اوراَطراف کے گاؤں،گوٹھوں میں جاکر وہاں کی مساجد کو آباد کرنے کے ساتھ ساتھ