Book Name:Makkah Mukarrama Ki Shan-o-Azmat

۔(تفسیر بغوی،۳ /۳۵۱ ملخّصاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

       پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آپ نے سُنا کہاللہ پاک نے مکے شریف کو کیسی عظیمُ الشان خُصوصیات و بَرَکات سے نوازا ہے،لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم دنیاوی اُلجھنوں میں اُلجھے رہنے کے  بجائے مکے مدینے کی حاضِری کے لئے کوششیں جاری رکھیں،اِس کے لئے اللہ پاک کی بارگاہ میں رو رو کر دُعائیں مانگیں،ماں باپ اوراللہ پاک کے مقبول بندوں کی بارگاہ میں حاضِر ہوکر اُن سے دعائیں کروائیں،اِس اُمّید پر کہ کبھی تو بابِ کرم کھلے گا،کبھی تو ہمارا بھی بُلاوا آجائے گا اورکبھی تو ہمارا نام بھی خوش نصیب حاجیوں کی فہرست(List) میں شامل ہوگا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!شہرِ مَکَّہ کو صِرْف یہی ایک شَرَف حاصِل ہوتا تو بھی اِس کی شان و عظمت کیلئے کافی تھا کہ اِس مبارَک سَرزمین پر بَیْتُ اللہ شریفاپنی برکتیں لُٹارہا  ہے مگر قربان جائیے!اِس کے علاوہ بھی اِس مبارَک شہر کے فضائل و خُصوصیات ہیں اور وہ  اِس قدر زیادہ ہیں کہ دل چاہتا ہے،بس بَیان  کرتے اور سُنتے چلے جائیں کیونکہ اِس مُقَدَّس شہر(Holy City) میں جگہ جگہ نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اورآپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پیارے صحابَۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُم سے نسبت رکھنے والی مُقَدَّس و یادگار مساجِد،کُنویں،غاریں،تعمیرات اورمزاراتِ مُقَدَّسہ وغیرہ موجود ہیں۔آئیے!بَرَکت حاصل کرنے کے لئے مکّے شریف کی چند خُصوصیات کے بارے میں سُنئے اور اپنے دل میں اِس پاکیزہ شہر کی عظمت مزید بڑھانے کا سامان کیجئے، چنانچہ

مَکَّۂ مُکَرَّمہ کی چندخُصوصیات