Book Name:Makkah Mukarrama Ki Shan-o-Azmat

1.       غلام آزاد کرنے کے برابر ہے۔(معجم کبیر،۲۰،ص۳۶۰،حدیث:۸۴۵)

2.         جس نے50بار بَیْتُاللہ شریف کاطواف کیاتووہ گناہوں سےایسا نکل گیاجیسےاس دن کہ(اپنی) ماں کےپیٹ سےپیداہواتھا۔( تر مذی،ابواب الحج،باب ماجاءفی فضل الطواف، حدیث:۸۶۶، ص ۱۷۳۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(4)مسجِدُالحرام شریف مکے شریف میں ہے،جس میں ایک نماز کاثواب ایک لاکھ(100,000) نَمازوں کے برابرہے،جیسا کہ

مسجدِ حرام  میں نماز پڑھنے کا ثواب

حضرت سَیِّدُنا جابر رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ سے روایت ہے:مکی مدنی مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: میری اس مسجد میں نَماز پڑھنا مسجدِ حرام کے علاوہ دیگر مساجد میں ایک ہزار(1000) نمازیں پڑھنے سے افضل ہے اور مسجدِ حرام میں ایک نَماز پڑھنا دیگر مساجدمیں ایک لاکھ نَمازیں پڑھنے سے افضل ہے ۔(مسند احمد، مسند جابربن عبداللہ،۵/ ۱۰۸، رقم :۱۴۷۰۰)

(5)آبِ ِزم زم کا کُنواں بھی یہیں پر واقع ہے۔

آبِ زم زم کی برکتیں

آبِ زم زم کی بَرَکتیں بیان کرتے ہوئے نبیِّ کریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا:آبِِ زم زم ہر اس مقصدکے لئے ہے، جس مقصد کے لئے اُسے پیا جائے ،اگر تم ا سے شفا کی غرض سے پیو گے تو اللہ پاک تمہیں شفا دے گا،اگرتم اسے پناہ حاصل کرنے کیلئے پیو گے  تو اللہ پاک تمہیں پناہ عطافرمائے گا، اگر تم  اسے اپنی پیاس بجھانے کے لئے پیو گے تو اللہ پاک تمہاری پیاس بجھادے گا۔(اس