Book Name:Makkah Mukarrama Ki Shan-o-Azmat

ہوئی اور اگلے ہی ہفتے وہ اُن کے ساتھ اِجتماع میں جاپہنچے۔اِجتماع میں بہت سُکون ملا۔سنتوں بھرا بیان  اور رِقّت اَنگیز دعا سے ان کے دل میں بہت اَثر ہوا،پھر وہ بھی پابندی سے شریک ہونے لگے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اُن کا چہرہ سنّت کے مطابق ایک مُٹّھی داڑھی سے جگمگانے لگا۔ اِجتماعی اِعتکاف کی بَرَکتیں لُوٹنے کا موقع مِلا اور وہ بھی سُنّتوں کے سانچے میں ڈھل گئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!مکۂ پاک کی حاضِری کی تڑپ اپنے اندر پیدا کرنے کا ذریعہ یہ بھی ہے کہ ہم بزرگان ِدین رَحْمَۃُاللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی سیرت کا مُطَالَعَہ کریں کیونکہ یہ حضرات مکّے مدینے کی سرزمین سے سچّی عقیدت و مَحَبَّت فرمایا کرتے تھے،اِن مقامات سے اِن کی مَحَبَّت کا اندازہ اِس بات سے لگائیے کہ بعض بزرگوں کا یہ معمول تھا کہ وہ کسی اور ملک یا شہر کے رہائشی ہونے کے باوُجود بھی مَکَّۂ پاک کےفُیوض و بَرَکات حاصِل کرنے کی غَرض سے زندگی(Life) کا کثیر حِصَّہ شہرِ محبوب کی خوشبودار و خوش گوار فضاؤں  میں سانسیں لیتے گزارا کرتے اور ہر سال اِسْتِقامت کے ساتھ بَیْتُ اللہ شریف کے حج کی سعادت سے بھی فیضیاب ہوتے۔اللہ کریم ان اللہ والوں کے صدقے میں ہمیں بھی زیارتِ مکہ و مدینہ کی نعمت سے مالا مال فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

مجلسِ  حج و عُمرہ 

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!مکے مدینےکی حقیقی مَحَبَّت کا جام پینے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے اور دینِ مَتِین کا پیغام