Book Name:Bimari Kay Faiedy

ووصف احوال المتوکلین، ۲/ ۳۸)

(5)ارشاد فرمایا:جب کوئی بندہ بیمار ہوجاتا ہے تو اللہ پاک اس کی طرف دو فرشتے بھیجتا ہے کہ جاکر دیکھو میرا بندہ کیا کہتا ہے۔بیمار اگراللہ کریم کی حمد وثنا کرتا(مَثَلاً اَلْحَمْدُلِلّٰہ کہتا )ہے تو فرشتے اللہ پاک کی بارگاہ میں جاکر اس کا قَول عرض کرتے ہیں اور  اللہ کریم خوب جانتا ہے ۔ ارشادِ الٰہی ہوتا ہے :اگر میں نے اِس بندے کو اس بیماری میں موت دے دی تو اسے جنّت میں داخل کروں گا اور اگر صحّت عطا کی تو اسے پہلے سے بھی بہتر گوشت اور خون دوں گا اور اس کے گناہ کومُعاف کردوں گا۔ (موطّا امام مالک،۲/ ۴۲۹،حدیث:۱۷۹۸)

(6)ارشاد فرمایا:جب بندہ بیمار یا مسافر ہوتا ہے تو اس کے وہی عمل لکھے جاتے ہیں جو وہ تندرسی اور گھر میں کرتا تھا۔(بخاری،کتاب الجہاد،باب یکتب للمسافر…الخ،۲/۳۰۸،حدیث:۲۹۹۶)

بیان کردہ آخری حدیثِ پاک کے تحت حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان نعیمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ لکھتے ہیں:یعنی اگر بیماری یا سفر کی وجہ سے وہ تہجد وغیرہ نوافل نہ پڑھ سکے تو اس کو ان کا ثواب مل جائے گا بشرطیکہ تندرستی میں ان چیزوں کاپابند ہو۔حدیث کا مطلب یہ نہیں ہے کہ بیماری یا سفرمیں فرائض معاف ہوجاتے ہیں وہ تو ادا کرنے ہی پڑیں گے اور اگر وہ رہ گئے ہوں تو ان کی قضاء واجب ہوگی۔(مرآۃ المناجیح،۱/۴۱۳)

سُبْحٰنَ اللہ!بیان کردہ احادیثِ مبارکہ سے معلوم ہوا کہ٭بیماری مغفرت کا سبب ہے،٭ بیماری گناہوں سے پاک کرنے کا ذریعہ ہے،٭بیماری کے سبب گناہ جھڑ جاتے ہیں،٭بیماری میں مبتلا مسلمان کو  اللہ پاک اپنا محبوب بنالیتا ہے،٭بیماری کی حالت میں حمدِ الٰہی کرنے والی  اگر اسی بیماری میں انتقال کرجائے تو جنت  کی حق دار قرار پاتی ہے،مگر افسوس! بعض لوگ بیماریوں کے فضائل و برکات کو پیشِ