Book Name:Bimari Kay Faiedy

ہے(6)جب تک ایک اسلامی بہن بات کر رہی ہو ، اطمینان سے سنئے۔ اس کی بات کاٹ کراپنی بات شرو ع کر دینا سنّت نہیں (7) بات چیت کرتے ہوئے بلکہ کسی بھی حالت میں قہقہہ نہ لگائیے کہ سر کار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کبھی قہقہہ نہیں لگایا (8)زیادہ باتیں کرنے اور بار بار قہقہہ لگانے سے ہیبت جاتی رہتی ہے (9) فرمانِ مصطفٰی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  : جو چُپ رہا اُس نے نَجات پائی ۔ (سُنَنُ التِّرْمِذِیّ ج۴ ص۲۲۵ حدیث ۲۵۰۹)   (10)کسی سے جب بات چیت کی جائے تواس کا کوئی صحیح مقصدبھی ہونا چاہيے اور ہمیشہ  دوسری اسلامی بہن کے ظرف اور اس کی نفسیات کے مطابق بات کی جائے (11)بدزبانی اور بے حیائی کی با تو ں سے ہر وقت پرہیز کیجئے ، گالی گلوچ سے اجتناب کیجئے اور یاد رکھئے کہ کسی مسلمان کو بِلا اجازتِ شَرعی گالی دینا حرام ِقَطعی ہے۔ (فتاوٰی رضویہ،ج۲۱،ص۱۲۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد