Book Name:Bimari Kay Faiedy

حضرت سَیِّدُناامام زینُ العابدین علی بن حُسینرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیہفرماتے ہیں:اگر جسم بیمار نہ ہو تو وہ اکڑ جاتا ہے اور اکڑنے والے جسم میں کوئی بھلائی نہیں ہوتی۔(اللہ والوں کی باتیں،۳/۱۹۴)

فرعون کے خدائی کا دعوٰی کرنے کی وجہ

ایک بزرگ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتے ہیں: فرعون کےخدائی کا دعوٰی کرنے کی وجہ یہ تھی  کہ وہ طویل عرصہ تک صحت مند (Healthy)رہاکہ400سال گزر گئے مگراس کے سر میں نہ دردہوانہ کبھی بخار ہوا اور نہ ہی کبھی کسی رَگ میں تکلیف ہوئی،اللہ پاک کی اس پر لعنت ہواگر کسی دن آدھے سر میں بھی درد ہوجاتا تو خدائی کا دعوٰی کرنا تو دورکی بات فضول کاموں سے ہی جان چھڑالیتا۔(احیاء العلوم،۴/۸۶۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

تذکرۂ امیرِ ملّت

پیاری پیاری ا سلامی بہنو! ذُوالْقَعْدَۃُالْحَرَامکا مبارک مہینا اپنی برکتیں لٹارہا ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس مبارک مہینے کی26 تاریخ کو مشہورعاشقِ رسول بزرگ، امیرِملّت  حضرت پیر سید جماعت علی شاہ نقشبندی مُحَدِّث علی پوری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہِ  کا عرس ہے۔توآئیے!اسی مناسبت سے ہم آپ کی سیرت کے چند روشن پہلوؤں کے بارے میں سنتی ہیں:

      ٭امیر ملت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی ولادت1257ھ بمطابق 1841ءمیں علی پور سیداں(ضلع  نارووال ، پنجاب ، پاکستان )میں ہوئی۔٭امیر ملت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے حفظِ قرآن کریم  کی سعادت اور ابتدائی تعلیم  اپنے محلے  ہی میں حاصل  کی۔٭امیر ملت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نےمزید  دینی تعلیم کے لئے مشہور علمائے کرام سے فیض حاصل   کرکے تمام  علوم میں مہارت  حاصل کی۔٭امیر ملت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ علومِ ظاہری  میں  کامل  مہارت