Book Name:Apni Islah Ka Nuskha

سےا ِبتدا کرنی چاہیےاورجب اُتارےتوبائیں(یعنی الٹی)جانب سےاِبتداکرنی چاہئےتاکہ دایاں (یعنی سیدھا) پاؤں پہننے میں اوّل اوراُتارنےمیں آخِری رہے۔(بُخاری ج ۴ ص ۶۵ حدیث۵۸۵۵) (4)مَردمردانہ اورعورت زَنانہ جوتااستعمال کرے(5)کسی نےحضرتِ سیِّدتُناعائشہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہاسےکہاکہ ایک عورت  (مردوں کی طرح) جوتےپہنتی ہےانھوں نےفرمایا:رسول اﷲ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نےمردانی عورَتوں پرلعنت فرمائی ہے۔(ابودَاود،ج۴ ص ۸۴ حديث:۴۰۹۹)صدرُ الشَّریعہ،بدرُالطَّریقہ حضرتِ علامہ مولانا مفتی محمدامجدعلی اعظمیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتےہیں:یعنی عورتوں کومردانہ جوتا نہیں پہننا چاہیےبلکہ وہ تمام باتیں جن میں مردوں اور عورتوں کاامتیازہوتاان میں ہر ایک کودوسرےکی وَضع اختیار کرنے(یعنی نقّالی کرنے) سےممانعت ہے،نہ مرد عورت کی وَضع(طرز) اختیار کرے،نہ عورت مردکی۔ (بہارِ شريعت، حصّہ۱۶، ص ۶۵ مکتبۃ المدینہ)(6)جب بیٹھیں توجوتےاتار لیجئےکہ اِس سےقدم آرام پاتےہیں (7)(تنگدستی کاایک سبب یہ بھی ہےکہ ) اوندھے جوتےکودیکھنااوراس کو سیدھانہ کرنا''دولتِ بےزوال'' میں لکھاہےکہ اگر رات بھرجوتا اوندھا پڑا رہاتوشیطان اس پرآکر بیٹھتاہےوہ اس کا تخت ہے۔(سنی بہشتی زیور حصہ ۵ ص۶۰۱)

            ہزاروں سنتیں سیکھنےکیلئے مکتبۃُ المدینہ کی 2 کتب 312صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘  حصّہ16 اور120صفحات کی کتاب’’سنتیں اور آداب‘‘اس کے علاوہ شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنت کے 2 رسائل ”101 مدنی پھول“اور”163 مدنی پھول“مکتبۃ المدینہ کے بستے سے ہد یَّۃً طلب کیجئے  اور پڑھئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد