Book Name:Apni Islah Ka Nuskha

رُکاوٹ بن رہے ہوں، اُنہیں چھوڑ دے،جو شخص اس طرح اپنا اِحْتِساب جاری رکھے گا،وہ اللہ پاک کی توفیق سےکامیابی سے ہمکِنار ہو گا اور بطورِ نفع اِنْ شَآءَاللہ اُسے جنّت  میں داخلہ نصیب ہوگا اور اگر ایسا کرنے کی بجائے ”خواب ِ غفلت “  کا شکارہوجائے تو وہ خسارے میں رہے گا،جس کا نتیجہ جہنّم میں داخلے کی صُورت میں سامنے آسکتا ہے۔(وَالْعِیاذُ بِاللہ)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ امیرِ اہلسنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے آسان اور بہتر انداز میں فکر ِمدینہ(یعنی اپنا محاسبہ) کرنے کےبارے میں جو رہنمائی فرمائی ہے، وہ اپنی مثال آپ ہے، آپ نے اِس پُرفِتَن دور میں آسانی سے نیکیاں کرنے اورگُناہوں سے بچنے کے طریقوں پر مُشْتَمِل شریعت وطریقت کا جامع مجموعہ بنام”مَدَنی اِنعامات“بَصُور ت سُوالات عطا فرمایا ہے۔ اسلامی بھائیوں کے لئے 72،اسلامی بہنوں کے لئے 63،طَلَبۂ علمِ دین کے لئے 92 ،دِینی طالِبات کے لئے 83 ، مَدَنی مُنّوں اورمدنی مُنّیوں کے لئے 40، خُصُوصی(یعنی گونگے بہرے) اسلامی بھائیوں کے لئے 27 مَدَنی اِنعامات عطا فرمائے ہیں۔امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہمدنی انعامات پر عمل کرنے والوں کے لیے ولایت کی دُعافرماتے ہوئے اللہپاک کی بارگاہِ عالی میں دُعا کرتے ہیں۔

مدنی انعامات کی اہمیت

پىاری پىاری اسلامى بہنو!”مَدَنی انعامات“کا عظیم تحفہ نہ صرف اَسْلاف رَحِمَہُمُ اللہُ کی یاد  دِلاتا ہے بلکہ اُن کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے فِکرِ مدینہ کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے، مَدَنی اِنعامات کے رسالے کو کھول کر اس میں دئیے گئے  سُوالات  کے جوابات میں خودہی ”ہاں “یا ”نا“کے ذریعے اپنے اَعْمال کے اچھے بُرے ہونے کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی غلَطیوں کو سُدھار سکتی ہیں۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ بےشُمار اسلامی بہنیں،اسلامی بھائی اور طَلَبہ وطالبات روزانہ”فکرِمدینہ “کرتے ہوئے مَدَنی اِنعامات کے رسالے