Book Name:Apni Islah Ka Nuskha

ابھی جو مہینا  (Month)چل رہا ہے یعنی ماہِ ذوالقعدۃِ الحرام اسے محبوبِ عطار حاجی زم زم رضا عطاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے بھی نسبت ہے۔ اس ماہ کی 21تاریخ کومرحوم رکنِ شوریٰ، حاجی زم زم عطاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکا یوم  ہے۔

مدنی انعامات کے فروغ، ان پر عمل کی ترغیب میں حاجی زم زم عطاری  رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کی بڑی خدمات ہیں۔ کئی مدنی انعامات ایسے ہیں جو شیخِ طریقت، امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہنے حاجی زم زم رضا عطاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی درخواست پر ترتیب دیئے۔ (محبوبِ عطار کی 122حکایات، ص۹۵)حاجی زم زم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ خود مدنی انعامات کے بڑے عامل  اور قفلِ مدینہ کے پیکر تھے۔ اللہپاک ہمیں بھی حاجی زم زم عطاریرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے نقشِ قدم پر چلتےہوئے مدنی انعامات کا عامل اور قفلِ مدینہ کا  پیکر بنائے۔

شیخِ طریقت، اَمِیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے حاجی زم زم عطاری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے تیجے میں ان سے اپنی جن محبتوں کا اظہار فرمایا، آئیےاس میں کچھ مدنی پھول سنتی ہیں: ٭صحیح بات یہ ہے کہ میں حاجی زم زم رضا عطاری کی صحبت پسند کرتاتھا۔ ان کے سبب اپنے اندر بہتریاں محسوس کرتا  اور اپنے لیے اصلاح کا سامان کرتا تھا۔ ٭میں نے کبھی حاجی زم زم کو اپنی زندگی میں قہقہہ مار کر ہنستے نہیں دیکھا۔ قہقہہ نہ لگانا سنت ہے، اس سنت پر یہ سختی سے عامل تھے۔ ٭حاجی زم زم بہت سی خوبیوں کے مالک تھےاور ایمان داری کی بات ہے کہ بڑی یادیں انہوں نے چھوڑی ہیں۔ ٭مدنی انعامات کے تعلق سے حاجی زم زم کا مجھ پر بڑا احسان ہے، بہت ہی بڑا احسان ہے کہ مدنی انعامات اتنے کامیاب نہیں ہو رہے تھے، حاجی زم زم نے میرا بہت حوصلہ بڑھایا۔ ٭حاجی زم زم نے جب سوالات کا نام مدنی انعامات رکھا، مدنی انعامات عام کرنے کی کوششیں کی تو یہ کہاں سے کہاں نکل گئے اور آج مدنی انعامات دعوتِ اسلامی کی روح  ہیں۔ اس روح کو دعوتِ اسلامی والوں کے اندر اتارنے میں ہمارے حاجی زم زم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا بہت بڑا کردار ہے۔