Book Name:Apni Islah Ka Nuskha

میں دیئے گئے خانے پُر کرتی ہیں،جس کی برکت سے نیک بننے اورگُناہوں سے بچنے کی راہ میں حائل رُکاوٹیں اللہ پاک کے فَضْل وکرَم سے دُور ہوتی چلی جاتی ہیں  اور پابند ِ سُنّت بننے ، گُناہوں سے نفرت کرنے اور ایمان کی حِفاظت کے لئے کُڑھنے کا ذہن بھی بنتا ہے۔ اگر آپ یہ رسالہ خرید کر اپنے پاس رکھیں  گی بار بار دیکھتی رہیں گی، فکرِ مدینہ کرتی رہیں گی  تو نہ صرف آخرت کی یاد پیدا ہوگی بلکہ نیک اعمال کرنے اور گناہوں سے بچنے کا بھی ذہن بنے گا۔ مدنی انعامات کا یہ رسالہ خود کو نصیحت کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ ہمارے بزرگانِ دین بھی خود کو نصیحت کےلیے مختلف ترکیبیں استعمال کرتے تھے،

اپنا احتساب کرنے والے بزرگ

       جیسا کہ حضرت ِ سیِّدُنا ابومسلم خولانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے بارے میں منقول ہے کہ انہوں نے اپنی مسجد میں ایک چابُک لٹکا رکھا تھا اور فرماتے: ”چوپاؤں سے زیادہ میں اس کا حقدار ہوں۔“جب کچھ سُستی محسوس کرتے تو اپنی پنڈلی پر چابُک سے ایک یا دو ضربیں لگاتے۔ (اللہ والوں کی باتیں، ص۲/۲۰۳)

       پىاری پىاری اسلامى بہنو!غور کیجئے! حضرت سَىِّدُناابو مسلم خولانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ  کثرت سے عبادت کرتے لیکن پھر بھی انہوں نے سستی سے بچنے کے لیے مسجد میں چابُک یعنی کوڑا لٹکا رکھا تھا۔ مدنی انعامات کا رسالہ اگر ہمارے پاس ہوگا تو ہماری بھی سستیوں کی کاٹ ہوگی اور نیک اعمال کی رغبت ہوگی۔ ہمیں چاہیےکہ ہم ایک وقت مخصوص کر یں اور پھر اس میں روزانہ فکرِ مدینہ یعنی اپنا محاسبہ کریں۔ یقین مانیے! مدنی انعامات کے رسائل اپنی اصلاح کا بہترین نسخہ ہیں۔

حاجی زم زم عطاری کا  یوم اور خدمات

پىاری پىاری اسلامى بہنو!ہم مدنی انعامات پر عمل کی ترغیبات سن رہی  ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ