Book Name:Apni Islah Ka Nuskha

سے چھلانگ لگائی ہے۔“حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام  نے نہایت تیزی سےآکر اس شخص کو تھام لِیا اور زمین پر بٹھا دیا۔ اس آفت سے بچ کر وہ خوشی خوشی اپنے گھر کی طرف چل دیا ۔گھر پہنچا تو دیکھا کہ اس کے گھر والے بھوک اور پیاس کی شدت سے غم ناک تھے، وہ بھی انہی کے ساتھ بیٹھ گیا۔ تھوڑی دیر میں اس کا ایک پڑوسی آیا اور اس نے اس عابد سے کہا کہ کچھ روٹیاں دے دو، عابد کہنے لگا: اللہکی قسم ہمارے پاس تو کھانے کو کچھ بھی نہیں، تنور دیکھو اس میں بھی کچھ نہیں ہے۔ وہ پڑوسی تنور کی طرف بڑھا تو اس میں اسے پکی ہوئی روٹیاں نظر آئیں۔ اس نے عابد کو اس بات کی خبر دی۔ جب اس کے گھر والوں نے یہ معاملہ دیکھا تو انہیں بڑا تعجب ہوا، اس عابد کی بیوی کہنے لگی: یقیناً اس میں ہمارا کچھ کمال نہیں بلکہ یہ سب تیری برکت اور کرامت کی وجہ سے ہے،بتاؤ اس کا راز  (Secret) کیاہے؟ پھر اس عابد نے اپنا راز کھولا  اور وہ مکمل واقعہ بیان کیا جس کی برکت سے اس پر یہ انعامات ہوئے تھے۔ ([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

حکایت سے حاصل شدہ مدنی پھول

       پىاری پىاری اسلامى بہنو! اِس حکایت سے معلوم ہوا کہ جو کوئی اپنے اعمال کا محاسبہ کرتی رہے اور خود کو ہر وقت اللہ پاک سے ڈراتی رہے تو یہ نیک عمل اسے دنیا کی آزمائشوں سےبھی بچا لیتا ہے اور آخرت میں بھی اس کےلیے فائدے کا سبب بنتا ہے۔

       دوسری بات یہ بھی معلوم ہوئی کہ اپنا محاسبہ کرتے رہنے کی عادت سے گناہوں سے بھی  بچا جاسکتا ہے۔  ابھی ہم نے سنا کہ وہ عابد جب عورت کی دعوتِ گناہ کی طرف مائل ہوا تو اپنا مُحاسبہ کرنے کی عادت


 

 



[1] دُرّۃُ الناصحین،المجلس التاسع والستون …الخ،ص۲۷۰ ملخصاً