Book Name:Ilm-e-Deen Kay Fazail

کتابیں علمائےکرام،پیرانِ طریقت،پروفیسرز،جامعات اور لائبریریز تک پہنچانے کی سعادت حاصل کی ہے۔ماہناموں کے ایڈیٹرزاوردیگرعُلَمائے کرام سے روابط کو مضبوط رکھتے ہوئے انہیں امیرِاَہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اورالمدینۃ العلمیۃکی شائع ہونے والی کتب اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ روانہ کئے ہیں۔ اللہ کریم ”مجلسِ نشر و اشاعت“کو مزید ترقیاں عطا فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

عِلْم سیکھنے والے کیلئے مَدَنی پھول

اےعاشقانِ رسول!آئیے!عِلْم سیکھنے والےکے بارے میں چند مَدَنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے2فرامینِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ ملاحظہ کیجئے:(1)فرمایا:جو آدَمی عِلْم کی تلاش کرنے کے لیے کسی راستے پر چلے اللہ پاک اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرمادیتاہے۔ (مسلم،کتاب الذکر والدعاء،باب فضل الاجتماع… الخ،ص۱۱۱۰،حدیث:۶۸۵۳)(2)فرمایا:جو شخص عِلْم کی طلب میں گھر سے نکلتاہے فرشتے اُس کے اِس عمل سے خوش ہوکر اس کے لئے اپنے پر بچھا دیتے ہیں۔ (طبرانی کبیر ،۸/۵۵،حدیث:۷۳۵۰)٭عِلْم حاصل کرنے کے لئے سفر کرنا بُزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْنکی سُنّت ہے۔(40 فرامینِ مصطفیٰ،ص۲۳)٭عِلْم حاصل کرنے کے لیے سُوال کرنا یقیناً باعثِ فضیلت ہےلیکن سُوال کرنے کے آداب کا لحاظ کرنا بھی ضروری ہے۔(فیضانِ داتا علی ہجوری،ص۱۳)

( اعلان :)

عِلْم سیکھنے والے کیلئے بقیہ اہم  مَدَنی پُھول   تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا  ان مَدَنی پھولوں کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔