Book Name:Ilm-e-Deen Kay Fazail

یاد رہے!٭اِنْفِرادی کوشش کی بَرَکت سے نمازِ باجماعت پڑھنے والوں میں اضافہ ہوتاہے۔٭ اِنْفِرادی کوشش کی بَرَکت سے مَدَنی دَرس  اور نمازِ فجر کے بعدمَدَنی حلقے میں شریک ہونے والوں کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔٭اِنْفِرادی کوشش کی بَرَکت سےسُنَّتوں  کی تربیت کیلئے مَدَنی قافلوں میں سفر کیلئے اسلامی بھائی تیار کیےجاسکتے ہیں۔٭انفرادی کوشش سے مَسجدوں کو آباد رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ آئیے!ترغیب کے لئے انفرادی کوشش کی ایک مَدَنی بہار سُنتے ہیں،چنانچہ

راہِ خدا میں سفر کے لئے اِنفرادی کوشش

عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس ِ شوریٰ کے ایک رُکن کے چھوٹے بھائی درسِ نظامی یعنی عالِم کورس کے پانچویں درجے کے طالبِ علم رہ چکے ہیں،یہ اوران کےپھوپھا زاد بھائی لاہور سے کچھ سامان چھوڑنے کے لئے دو دن کے لئے کراچی تشریف لائے ہوئے تھے۔جب وہ امیرِ اَہل ِ سُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمتِ اقدس میں ملاقات کے لئے حاضر ہوئے تو آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انتہائی شفقت کے ساتھ ان پر انفرادی کوشش فرماتے ہوئے مَدَنی قافلے میں سفر کی ترغیب دلائی تو وہ دونوں گھرکے لئے روانہ ہونے کی بجائے ہاتھوں ہاتھ راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقان ِ رسول کے مَدَنی قافلے کے مسافر بن گئے۔جب امیرِاہل ِ سُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو اس بارے میں بتایا گیا تو آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بہت خوشی کا اِظہار فرمایا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

شیطانی وسوسے اور ان کا علاج

پیارے پیارےاسلامی بھائیو! عِلْمِ دِین  حاصل کرنے کی بَرَکت سے نہ صرف اللہ