Book Name:Ilm-e-Deen Kay Fazail

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

ہفتہ واراجتماع کے حلقوں کاجدول(بیرون ملک)،20  جون 2019ء

(1): سنتیں اورآداب سیکھنا: 5منٹ، (2):دعایاد کرنا :5 منٹ، (3): فکرمدینہ:5منٹ، کل دورانیہ15منٹ

علم سیکھنے والے کیلئےبقیہ مدنی پھول

٭عِلْم خزانہ ہے اور سُوال کرنا اس کی چابی ہے۔(فردوس الاخبار،۲ /۸۰، حدیث:۴۰۱۱) ٭عِلْم سیکھنے کے لئے سُوال پوچھنے سے شرمانا نہیں چاہئے۔(اعرابی کے سوالات اور عربی آقا کے جوابات، ص۸) ٭خوشامد کرنا مؤمن کے اخلاق میں سے نہیں ہے مگر عِلْم حاصل کرنے کے لئے خوشامد کر سکتا ہے۔(شعب الایمان ،باب فی حفظ اللسان،۴/۲۲۴ ،حدیث: ۴۸۶۳)٭ایسے سُوالات کرنے سے بھی بچا جائے جس کا دنیاوی یا اُخروی فائدہ نہ ہو۔(اعرابی کے سوالات اور عربی آقا کے جوابات ،ص۹) ٭عِلْم حاصل کرنے کے بعد اسے بیان نہ کرنے والے کی مثال اس شخص کی سی ہے جوخزانہ جمع کرتاہے پھراس میں سے کچھ بھی خرچ نہیں کرتا۔(معجم اوسط،۱/۲۰۴،حدیث ۶۸۹) ٭ جب کسی عالِمِ دین سے کوئی سُوال کرنا ہوتو ادباً اس سے سُوال پوچھنے کی اجازت طلب کرلی جائے۔(اعرابی کےسوالات اورعربی آقا کے جوابات،ص۶)٭عِلْم میں زیادتی تلاش سے اورآگاہی سُوال سے ہوتی ہے توجس کا تمہیں عِلْم نہیں اس کے بارے میں جانو اور جو کچھ جانتے ہو ا س پر عمل کرو۔(جامع بیان العلم وفضلہ،۱/۱۲۲،حدیث:۴۰۲)٭عِلْم حاصل کرنے کیلئے بہترین وَقْت