Book Name:Ilm-e-Deen Kay Fazail

ابتدائی جوانی،سَحَری کا وَقْت اورمغرب وعشاء کے درمیان کا وَقْت ہے۔ لیکن یہ بات تو افضلیت کی تھی مگر ایک طالبِ عِلْمِ دین کو تو ہر وَقْت تحصیلِ عِلْم میں مشغول رہنا چاہیے۔(راہِ علم ،ص۷۳) ٭طالبِ عِلْم کو لڑائی جھگڑے سے بھی گریز کرنا چاہیے کیونکہ جھگڑا اورفساد وَقْت کو ضائع کر کے رکھ دیتاہے۔(راہ ِعلم، ص ۷۴)٭طالبِ عِلْم کو راہِ عِلْمِ دین میں آنے والی مصیبتوں اورذلتوں کو بھی ہنسی خوشی برداشت کرنا چاہیے۔(ایضاً، ص۸۰)٭طالبِ عِلْم جتنا زیادہ پرہیزگار ہوتاہے اس کا عِلْم بھی اسی قدر فائدہ دینے والاہوتاہے۔( ایضاً ،ص ۸۱)٭طالبِ عِلْم کو چاہیے کہ ہروَقْت کتابیں اپنے ساتھ رکھے تاکہ وَقْتِ فُرصت ان کا مطالعہ کیا جاسکے ۔( ایضاً، ص۸۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

٭نفع بخش عِلْم کی دعا

دعوتِ اسلامی کےہفتہ وارسُنّتوں بھرےاجتماع کےمَدَنی حلقوں میں اس بارجدول کےمطابق”نفع بخش عِلْم کی دعا“یادکروائی جائےگی۔دْعایہ ہے:

اللّٰهُمَّ انْفَعْنِي بِمَا عَلَّمْتَنِي،وَعَلِّمْنِي مَا يَنْفَعُنِي،وَزِدْنِي عِلْماً،اَلْحَمْدُلِلَّهِ عَلٰى كُلِّ حَالٍ، وَاَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ حَالِ اَهْلِ النَّار۔(ترمذی،احادیث شتی،۵تابع-باب(ت:۱۳۲)،/۳۴۳،حدیث:۳۶۱۰)

٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ(72مدنی انعامات(

یومیہ 50مدنی انعامات:

(1)اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2)پانچوں نمازیں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ باجماعت اداکیں؟(3)ہر نماز کے بعدآیۃُ الکرسی،تسبیحِ فاطمہ،سورۂ اخلاص پڑھی؟(4)اذان و اقامت کا جواب دیا؟(5)313بار درودِپاک پڑھے؟(6)مسلمانوں کو سلام کیا؟(7)آپ اور جی سے گفتگو