Book Name:Ilm-e-Deen Kay Fazail

دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مُبَلِّغِیْنِ دعوتِ اسلامی کی جانب سےعِلْمِ دین حاصل کرنے کی بھرپور ترغیب کے نتیجے میں جہاں لاکھوں عاشقانِ رسول، راہِ خدا میں سفر کرنے والے مَدَنی قافلوں کے مسافر بنے، وہیں کثیر تعداد نے مَدَنی قافلوں میں سفر کرنے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ عِلْمِ دین حاصل کرنے کے لئے جامعۃُ المدینہ کا بھی رُخ کیا۔یوں دنیا بھر میں جامعۃُ المدینہ کی مزید شاخیں کھلتی چلی گئیں۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ پاکستان سمیت کئی ممالک میں چھ سو دو(602)جامعات المدینہ قائم ہیں جن میں کم و بیش باون ہزار آٹھ سو تینتالیس (52843)طلبہ وطالبات درسِ نظامی(عالِم کورس) کر رہے ہیں جبکہ آٹھ ہزار چھ سو ستانوے(8697)طلبہ و طالبات تعلیم مکمل کرکے سندِ فراغت بھی پاچکے ہیں۔آپ بھی اپنا نام خوش نصیبوں میں داخل کروائیے اوراپنے بچوں کو جامعۃُالمدینہ میں داخل کروائیے،اپنے بھائیوں، دوستوں،عزیزوں اور دیگر رشتہ داروں پر انفرادی کوشش کیجئے اور انہیں اپنے بچوں کو جامعۃُ المدینہ میں داخل کروانے کا ذہن دیجئے۔اس سے جہاں ہر طرف عِلْمِ دین کی روشنی پھیلے گی اور جہالت کے اندھیرےدُور ہوں گے وہیں آپ کے لیے بھی صدقۂ جاریہ کاسلسلہ ہو جائے گا ۔  اِنْ شَآءَ اللہ

مجلس نشرواشاعت

            اےعاشقانِ رسول!اَلْحَمْدُلِلّٰہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی عِلْمِ دین پھیلانے اور اُمّتِ محبوب کی خیر خواہی کا جذبہ لئے خدمتِ دین کے کم و بیش107شعبہ جات میں مصروفِ عمل ہے جن میں سے ایک”مجلسِ نشر و اشاعت“بھی ہے۔اس شعبہ کا قیام7ربیع الاول ۱۴۲۷؁ھ6مئی بمطابق 2006ءمیں امیرِاَہلسنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کی خصوصی اجازت سے ہوا۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ اس شعبے نے ہزاروں